Sun, 05 Dec 2021 11:04:21
پنجاب کی آنند پور صاحب لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے قومی ترجمان منیش تیواری نے راجیہ سبھا میں چنڈی گڑھ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی نمائندگی مانگی ہے۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:00:52
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیر کے مسئلہ پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نظریے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر واجپئی کشمیر کو دل کی نظروں سے دیکھتے تھے ۔محترمہ محبوبہ مفتی نے اس معاملے پر مرکز کی موجودہ بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مرکز کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن واپس کرنی پڑے گی ۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 10:57:48
مغربی اترپردیش میں مرادآباد ضلع کی چھ اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ انتخابات میں ذات۔ مذہب حاوی تھے لیکن سال 2017 کے انتخابات میں مودی لہر میں جیت کا پرچم لہرانے والی بی جے پی کے لئے اس بار کسان تحریک اور مہنگائی کی وجہ سے سخت مسائل درپیش ہیں ۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 10:54:46
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نےکل شیوسینا کے ترجمان روزنامہ سامنا کے اداریہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اداریہ میں جو کچھ بھی لکھا گیا ہے وہ سچ ہے، کانگریس کے بغیر 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے محاذ نہیں بنایا جا سکتا ۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 00:07:09
سعودی عربیہ کے الجبیل سے جیزان جانے کے دوران ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ جاں بحق ہوگئے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 21:32:23
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – قومی اہلیت ٹیسٹ (UGC-NET) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (IIFT) کا اتوار کو ہونے والا داخلہ امتحان جواد نامی طوفان کی وجہ سے اڈیشہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال کے کچھ مراکز میں ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹس جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 21:28:17
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں بھارت میں اقلیتی عیسائی برادری پر بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہا رکیا ہے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 21:20:37
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل کی ہندوستانی اننگ میں تمام دس وکٹیں لینے کی شاندار کارکردگی سے تحریک نہیں لے سکی اوراس کےبلے بازوں نے ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے یہاں دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو محض 62 رن پر گھٹنے ٹیک دئے۔
View more
Sat, 04 Dec 2021 21:16:25
زرعی قوانین کی واپسی کے بعد ایم ایس پی سمیت کئی دیگر مطالبات کو لے کر چل رہے مظاہرہ کے درمیان آج سنگھو بارڈر پر سنیوکت کسان مورچہ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میں کسانوں نے 5 ناموں کا تعین کیا ہے جو ایم ایس پی پر حکومت کی کمیٹی میں کسانوں کی بات رکھیں گے۔ کسان مورچہ کے ذریعہ بنائی گئی کمیٹی میں شیوکمار ککّا، گرنام سنگھ چڈھونی، یدھویر سنگھ، بلبیر سنگھ راجیوال اور اشوک دھولے کے نام شام ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy