Sun, 05 Dec 2021 12:09:13
موضع مٹکی تعلقہ الند ضلع کلبرگی میں 20سالہ ممتا زوجہ راجیشور 2دسمبر کوکی شام ایک باغ میں کام کرنے کے دوران سانپ کے کاٹنے کے سبب ہلاک ہوگئی۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 12:04:40
قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ممتاز کانگریسی قائد و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کانگریسی کارکنان سے اپیل کی ہے ک وہ اپنی اجتماعی کوشش و جدو جہد کے ذریعہ کرناٹک قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کانگریس کے امیدوار مسٹرشیوانند پال کو کامیاب کریں اور بی جے پی کے دولت مند امیدوار مسٹر بی جی پاٹل کو شکست دیں۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:58:35
دنیا میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ 24 نومبر کو اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے بعد صرف دس دنوں میں ہی یہ تقریباً 40 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:53:47
تعلقہ افضل پور ضلع کلبرگی کے ایک گاؤں میں پولیس نے ایک 70سالہ شخص کو 13سال کی نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:40:54
ناگالینڈ میں ہفتہ پر تشدد جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد علاقہ کی صورت حال کشیدہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مون ضلع کے اوٹنگ گاؤں میں پیش آیا جہاں متاثرہ دیہاتی پک اپ ٹرک کے ذریعے گھر لوٹ رہے تھے۔ واقعہ کے بارے میں اس وقت اطلاع موصول ہوئی جب دیہاتی وقت پر اپنے گھر نہیں پہنچ پائے۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:37:37
خلیجِ بنگال میں پیدا ہونے والا گردابی طوفان جواد اوڈیشہ پہنچنے سے پہلے ہی کمزور پڑا گیا ہے اور اس کے آج دوپہر تک اوڈیشہ کے ساحل تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کا زور کم ہونے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ طوفان زیادہ تباہ کن ثابت نہیں ہوگا، تاہم ساحلی ریاستوں میں خطرہ ہنوز برقرار ہے۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:25:47
کرناٹک کے شہر بیلور میں واقع ایک چرچ میں قدامت پسند ہندو تنظیموں سے وابستہ ایک گروہ زبردستی داخل ہو گیا اور وہاں موجود لوگوں پر تبدیلی مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:20:33
کرناٹک اور گجرات کے بعد ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکروں کے چوتھے معاملہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی ایک 33 سالہ شخص میں اومیکرون کی تصدیق کی گئی ہے۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 11:17:24
جنوبی افریقہ میں ملے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خوف بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ واضح رہے ہندوستان میں کرناٹک، مہاراشٹر اور گجرات سے اس نئے ویرینٹ کے معاملہ سامنے آ چکے ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں ایسے 15 افراد کو داخل کرایا گیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy