Mon, 06 Dec 2021 11:03:01
سمندری طوفان جواد کی وجہ سے آج صبح سے ہی مسلسل بارش ہورہی ہے - ریاست کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں - سندربن میں واقع دریاؤں میں طغیانی ہے -
View more
Mon, 06 Dec 2021 10:39:36
ہندوستان میں اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 21 ہو گئے کیونکہ راجستھان کے جے پور میں نو افراد کووِڈ 19 کے نئے قسم سے متاثر پائے گئے اور مہاراشٹر میں مزید سات کیسز کا پتہ چلاہے۔ متاثر پائے جانے والوں نے 'زیادہ خطرہ' والے ممالک کا سفر کیا ہے یا وہ مریض کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔ جینوم کی ترتیب یعنی جانچ تمام مشتبہ کیسوں کے لیے کروائی گئی تھی جب یہ مریض کورونا متاثر پائے گئے تھے ۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 10:34:50
عام آدمی پارٹی کی پنجاب اکائی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے چار دن پہلے انہیں فون کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے پیسے کا لالچ دیا۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 10:30:39
کئی سخت گیر ہندو تنظیموں کی جانب سے دیئے گئے الٹیمیٹم کے بعد متھرا کی مقامی انتظامیہ نے کٹرا کیشو دیو علاقہ میں تین لیئر کی سیکورٹی کا انتظام کیا ہے۔ واضح رہے یہ وہی علاقہ ہے جہا ں متھرا کی شاہی عید گاہ مسجد کو لے کر ہندو تنطیموں نے تنازعہ کھڑا کیا ہوا ہے۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 10:27:39
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے شہراجودھیا میں29سال قبل اتوار 6دسمبر 1992کو تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا گیا ، سپریم کورٹ نے9،نومبر 2019 کواجودھیامیں 1949میں مسجد میں مورتیاں رکھے جانے اور مسجد کی شہادت کو غیر قانونی فعل قراردیتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا تھا،لیکن حتمی فیصلہ میں رام مندر کی تعمیر کا حکم دے دیا۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 23:00:15
آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ہفتہ کو دہلی میں کہا کہ وہ ذات پات کی بنیادپرمردم شماری لاگوکرنے کے لیے تحریک چلائیں گے۔
View more
Sun, 05 Dec 2021 22:48:30
تنزانیہ سے دہلی آنے والے ایک 37 سالہ شخص کا اومیکرون ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی اس نئی شکل سے متعلق یہ پہلا کیس ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy