Mon, 06 Dec 2021 23:01:16
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے پیر کو لوک سبھا میں مطالبہ کیا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی (ڈیجیٹل کرنسی) پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 22:58:46
لوک سبھا میں نیشنل ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی)، کانگریس، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، شیو سینا، جے ڈی (یو)، این سی پی اور بی ایس پی سمیت مختلف پارٹیوں کے کم از کم 14 ارکان نے احتجاج کیا۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 22:56:05
راجیہ سبھا کا اجلاس پیر کی شام چار التوا کے بعد اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے معطل کئے گئے 12 ارکان کی معطلی کو واپس لینے کے مطالبے پر تقریباً 4.10 بجے پورے دن کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 21:32:49
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور چند ماہ قبل کانگریس چھوڑنے کا اعلان کرنے والے کیپٹن امریندر سنگھ نے اب بی جے پی سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی انتخاب میں وہ بی جے پی اور متحدہ اکالی دل کے ساتھ اتحاد قائم کریں گے۔ جو کیپٹن امرندر سنگھ گزشتہ تقریباً 25 سالوں سے بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بولتے رہے ہیں، ان کی بی جے پی سے دوستی پر ا
View more
Mon, 06 Dec 2021 21:08:48
مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے 63 ہزار روپے کی رشوت لینے کے الزام میں اتر پردیش کے بارابنکی ریلوے اسٹیشن پر تعینات ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے ایک انسپکٹر اور حولدار کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 21:01:42
آف اسپنر روی چندرن اشون اور جینت یادو کے چار چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کو 167 رنز پر ٖڈھیر کرنے کے بعد 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 20:59:46
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی 66 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی حفاظت اب تبدیلی اقتدار سے ہی ممکن ہے اور اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے دلت سماج کو اقتدار کی کنجی اپنے ہاتھوں میں لینا وقت کی مانگ ہے۔
View more
Mon, 06 Dec 2021 20:57:44
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پیر کو کہا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ صحت کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے لیے نئی ہدایات جاری کرنی چاہئیں کیونکہ یہ بچوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy