Tue, 07 Dec 2021 11:39:57
جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین نے 6 دسمبر کی شب احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بابری مسجد کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو بھی ان کی برسی کے موقع پر یاد کیا گیا اور ہندوا قوتوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 11:30:56
اتر پردیش کانگریس نے پیر کو ’کھاد دو، ورنہ یوپی چھوڑ دو‘ کے نعرے کے ساتھ ریاست گیر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی جے پی کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی بات کہہ کر اقتدار میں آئی تھی، لیکن آج پوری ریاست کے کسان کھاد کی قلت سے دو چار ہیں۔ یوگی حکومت اشتہارات میں چہرہ چمکا رہی ہے لیکن کسانوں کے کھیت کھاد جیسی بنیادی چیز کو ترس رہے ہیں۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 11:26:39
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) مہنگائی بڑھنے کے خطرے کے باوجود اپنی پالیسی سود کی شرح کو موجودہ سطح پر برقرار رکھ سکتا ہے۔ مرکزی بینک اپنے لبرل موقف کو برقرار رکھتے ہوئے مارکیٹ میں نقدی کے بہاؤ کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کر سکتا ہے تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے بحران سے نکلنے والی معیشت کی مدد کی جا سکے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 11:21:42
سپریم کورٹ نے پیر کو ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ پر مہاراشٹر میں درج مجرمانہ مقدمات کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا پیرکواشارہ دیا۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 11:17:04
کانگریس نے پنجاب اسمبلی انتخاب کے لیے پوری طرح کمر کس لی ہے۔ اسی کے مدنظر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج پنجاب انتخاب کے لیے کئی اہم کمیٹیوں کی تشکیل کی ہے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 11:11:59
ناگالینڈ تشدد کے دوران 15 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں اب تک سامنے آ چکی ہیں۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے ان مہلوکین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو حکومت 11 لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ذریعہ دی۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 11:07:08
ناگا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) نے شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ کے مون ضلع میں کشیدگی کے درمیان پیر کے روز چھ گھنٹے کا بند منایا۔ اس دوران ریاست میں ہفتہ کو سیکورٹی آپریشن کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 00:45:51
بھٹکل کے اُردو اور نوائطی شاعر جناب عبداللہ رفیق صاحب دو روز قبل سنیچر کو انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر مختلف اداروں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور کئی اداروں میں تعزیتی اجلاس بھی منعقد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ہے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 00:05:27
یہآں بدریہ کالونی میں ایک نوجوان پرنامعلوم لوگوں نے دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں نوجوان کو شدید زخمی حالت میں کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نوجوان کی شناخت صدام حُسین (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy