Tue, 07 Dec 2021 22:38:33
’’کسان تحریک جاری ہے، اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کسانوں کے مطالبات مان نہیں لیے جاتے۔‘‘ سنیوکت کسان مورچہ نے آج سنگھو بارڈر پر ہوئی میٹنگ میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر تبادلہ خیال کے بعد یہ اعلان کیا۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 22:35:07
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے شیوراج حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 18 سالوں میں قبائلی طبقہ کے حالات پر وہائٹ پیپر جاری کرے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 22:32:01
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاندھی کے ہندوستان کو گوڈسے کا ہندوستان بناتی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 22:28:52
کورونا کے نئے ویریئنٹ ’اومیکرون‘ سے بڑھتے خوف کے درمیان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کووڈ-19 وبا پر قابو پانے اور معاشی اصلاح کی حمایت کرنے کے لیے عالمی تعاون کی اپیل کی ہے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 22:25:14
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گندھی سے ملاقات سے قبل شیوسینا رکن پارلیمنٹ اور پارٹی ترجمان سنجے راؤت نے ایک ایسا بیان دیا ہے جو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے ایک جھٹکا ہے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 22:21:49
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان کے ساتھ دوستی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 20:52:04
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز لوک سبھا میں کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی ایک فہرست پیش کی۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 20:46:45
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے اور قانون سازی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Tue, 07 Dec 2021 20:44:12
سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ایس پی کی ’لال ٹوپی‘ کو اترپردیش کے لئے خطرے کی گھنٹی (ریڈ الرٹ) بتانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بی جے پی کے لئے مہنگائی اور بے روزگاری ’ریڈ الرٹ‘ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy