Wed, 08 Dec 2021 11:59:04
تین ماہ سے زائد عرصہ جیل میں گذارنے کے بعد مذکورہ چوڑی فروش جس کو ایک ہندو گروپ نے اندور میں مبینہ طور سے اس کی مسلم شناخت پر بے رحمی کے ساتھ پیٹا اور بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیاتھا منگل کے روز ضمانت پر رہا ہوا ہے۔ تسلیم کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے ضمانت دی ہے۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 11:55:31
ہریانہ کے گروگرام میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے سلسلے میں مسلم نیشنل فورم اور گروگرام امام آرگنائزیشن کے علماء نے ضلع نظم و نسق کو ایک یادداشت پیش کی اور اِس فیصلے سے واقف کرایا کہ جمعہ کی نماز مسجد، مدرسہ اور وقف بورڈ کی اراضی کے 12 مختلف مقامات پر ادا کی جائے گی۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 11:53:11
قومی راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار منگل کو انتہائی ناقص ترین زمرے میں پہنچ گیا۔ ’’ایئر کوالٹی سنٹر سسٹم اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ۔سفر ‘‘ ڈیٹا سسٹم نے یہ معلومات فراہم کیں۔ اس کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار ( اے کیو آئی) 314 ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 11:32:14
چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی حکومت یوپی میں کانگریس کی عوامی مقبولیت کو دیکھ کر گھبرا گئی ہے اور انتظامیہ کی طاقت کے سہارے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 11:01:17
سنیوکت کسان مورچہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی کمیٹی کے حوالہ سے مرکزی حکومت سے کافی غیر مطمئن نظر آ رہا ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ اس کمیٹی میں سائنسدانوں اور ماہرین زراعت کے علاوہ اور کون سے کسان یا تنظیمیں شامل ہیں۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 10:56:05
اپوزیشن پارٹیوں نے منگل کے روز مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا میں جو رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، اس کے لیے پوری طرح سے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔ حکومت نے ضابطوں کو توڑتے ہوئے ہمارے 12 اراکین کو معطل کیا ہے۔ اگر معطلی واپس نہیں لی گئی تو اپوزیشن پارٹیاں معطل اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 10:52:54
شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے منگل کی شام کانگریس کے سابق صدر راہلگ اندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد نکلے سنجے راؤت نے کہا کہ راہل گاندھی جی کو آگے آنا چاہیے باقی پارٹیوں سے بات کرنے کے لیے۔ ملک میں کانگریس کے بغیر کوئی الگ فرنٹ ممکن نہیں۔ اپوزیشن محاذ کا چہرہ موضوعِ بحث ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن ک ایک ہی محاذ ہونا چاہیے۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 02:01:56
کانگریس لیڈراور ودھان پریشد رکن مسٹر بی کے ہری پرساد نے آج بھٹکل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ چار سال قبل پٖڑوسی تعلقہ ہوناور میں ہوئے ایک 21 سالہ نوجوان پریش میستا کے قتل میں بی جے پی کا ہاتھ ہے۔
View more
Wed, 08 Dec 2021 01:41:20
کانکریٹ مکسنگ کرنے والی سواری اُلٹ جانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ تعلقہ کے کُںٹوانی آروکی نامی مقام پرمنگل دیر رات کو پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سڑک کنارے کی ڈھلان پر سواری بے قابو ہوکر اُلٹ گئی تھی۔ مرنے والے کی شناخت بیجاپور کے مُدیبہال کے رہنے والے کرن پوار (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy