Thu, 09 Dec 2021 20:23:17
لیبیا کی آئینی بادشاہت کے دور میں سابق وزیراعظم مصطفیٰ بن حلیم متحدہ عرب امارات میں وفات پاگئے ہیں۔ ان کی عمر100سال تھی۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 20:19:22
اتر پردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں اس قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، جسے 1991 میں 15 اگست 1947 سے پہلے موجود تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے منظور کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 20:16:32
مرکزی حکومت کی جانب سے ترمیم شدہ تجویز سونپے جانے کے بعد کسان تنظیموں نے اپنی سال بھر سے چل رہی کسان تحریک کو ملتوی کر دیا۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 20:13:47
تمل ناڈو کے پہاڑی ضلع نیل گیری میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس جمعرات کی صبح مل گیا۔ بدھ کے روز پیش آئے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 20:11:38
ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے جمعرات کو دو پولیس اہلکاروں، انسپکٹر نند کمار گوپال اور آشا کورکے کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ دونوں کو 8 نومبر کو جبری وصولی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 20:08:55
دہلی کے روہنی کورٹ کے روم نمبر 102 میں دھماکہ ہونے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس حادثہ کی جانکاری ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 13:04:33
کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 80.86 لاکھ ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن 130.39 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 13:00:29
جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 26 دسمبر سے شروع ہونے والی ہے۔ اس کے لیے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 09 Dec 2021 12:52:52
دہلی کی سرحد پر گزشتہ ایک سال سے جاری کسانوں کی تحریک ختم کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مسودے پر کسان تنظیموں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور امکان ہے کہ جمعرات کو تحریک واپس لینے اور احتجاج ختم کرنے پر فیصلہ ہوجائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy