Sat, 11 Dec 2021 13:35:29
جمعہ کے دن ہوۓ لیجس لیٹیو کونسل انتخابات میں 99.8 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ریاست کے 20 بلدیاتی اداروں سے لیجس لیٹیو کونسل کی 25 سیٹوں کے لئے جمعہ کے دن صبح 8:00 تاسہ پہر 4:00 بجے ووٹنگ ہوئی ، جس میں مختلف اضلاع میں ووٹنگ کا فیصد بہتر رہا، گوکاک میں 100 فیصد ووٹنگ ہوئی ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، 35 پولنگ بوتھوں میں 323 مرد ووٹر اور 361 خواتین ووٹرسمیت کل 684 ووٹروں نے ووٹ دیا۔
View more
Sat, 11 Dec 2021 12:14:20
کرناٹک کرسچین سوشیل ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر ہیری ڈیسوزاکی قیادت میں ایک وفد نے ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم سے ملاقات کرکے ایک یاد داشت پیش کی۔
View more
Sat, 11 Dec 2021 11:53:00
ہریانہ کے اس شہر میں گزشتہ تقریباً 12 سے 15 ہفتوں سے کھلے میں نماز جمعہ کے خلاف ہندوتوا وادی تنظیموں اور فرقہ پرست مقامی افراد کی شر انگیزی اور دل آزار نعرے بازی کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر گروگرام (گڑگائوں) کے سیکٹر 37 میں کھلی جگہ پر نماز جمعہ نہیں ہو سکی ۔
View more
Sat, 11 Dec 2021 11:48:40
ریاستی وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی نے کہاکہ حال ہی میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں شہید چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہندوستان کو ہتھیاروں کی تیاری میں آتما نربھر یعنی خود کفیل بنانا چاہتے تھے۔
View more
Sat, 11 Dec 2021 11:43:32
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا ہے کہ کرناٹک میں رات کا کرفیو یا سخت پابندیاں نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ فی الوقت حکومت کے سامنے نہیں ہے۔ مزید ایک ہفتہ تک صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد ہی طے ہو گا کہ ریاست میں کسی طرح کا سخت قد م ضروری ہے یا نہیں۔
View more
Sat, 11 Dec 2021 11:40:28
سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا سے ان کا اختلاف ذاتی نہیں بلکہ اصولوں کی بنیاد پر ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف جنتا دل(ایس) خود کو سکیولر قرار دے کر آر ایس ایس کے خلاف برا بھلا کہتی ہے،
View more
Sat, 11 Dec 2021 11:34:44
کرناٹک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب اس طرح کے خدشات ہیں کہ آنے والے دنوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے اسکول اور کالجس بند کردئیے جائیں گے۔
View more
Sat, 11 Dec 2021 11:29:21
ایودھیا زمینی تنازع کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت نے قطب مینار کے احاطہ میں ہندو اور جین دیوتاؤں کی پوجا کے حق کیلئے دائرایک دیوانی مقدمہ کو خارج کر دیا ہے-عدالت نے کہا کہ حال اور مستقبل میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پچھلی غلطیوں کو بنیاد نہیں بنایا جا سکتا ہے-
View more
Sat, 11 Dec 2021 11:26:37
گجرات ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی انتظامیہ کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ عوام کو کس طرح کا کھانا کھانے کی اجازت ہے اور کس طرح کا کھانا ممنوع ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy