Sun, 12 Dec 2021 10:47:17
مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کو واپس لینے کے بعد ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کے کسان ہفتہ کو دہلی کی ٹکری سرحد سے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:41:22
تمل ناڈو ریاستی کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) سربراہ کے ایس الاگری نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کو 2021 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخاب کے دوران ’لاٹری کنگ‘ سینٹیاگو مارٹن سے 100 کروڑ روپے کی رقم ملی ہے۔ کانگریس نے اس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:34:49
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) ابھی بھی موجود ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دس روز قبل ہی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حد بندی کمیشن کی طرف سے 20 دسمبر کو بلائی جانے والی میٹنگ کے بارے میں مجھے ابھی کوئی معلومات نہیں ہیں۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:28:31
مینگلور میں غیر مسلم لڑکی کے ساتھ بس پر سفر کرنے کے دوران جمعہ کو مسلم لڑکے کی بری طرح پیٹائی کرنے کی وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے مینگلور پولس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا تھا، اب اسی طرح کا دوسرا واقعہ اُڈپی میں پیش آیا ہے جہاں مسلم لڑکے کو غیر مسلم لڑکی کے ساتھ پیدل چلنے کے دوران پیٹائی کی گئی ہے۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:26:17
کاسرگوڈ پولیس نے 2.88 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے اور سونے کے زیورات کی چوری کے معاملہ میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:19:20
ترنمول کانگریس نے ہفتے کو اعلان کیا کہ گوا میں اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد وہ اقتدار میں آتی ہے تو ہر گھر کی ایک خاتون کو گارنٹی آمدنی مدد کے طور پر پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:15:12
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا کہ ریاستی حکومت ہفتہ کے روز دہلی کی سرحد سے لوٹنے پر کسانوں کا استقبال کرے گی، جہاں انھوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف سال بھر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:12:10
این سی پی لیڈر اور حکومت مہاراشٹر میں کابینی درجہ کے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک نے منشیات مخالف دستے کے زونل ڈائریکٹرسمیر وانکھیڈے کے خلاف بیان بازی کرنے کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ سے غیرمشروت معافی مانگ لی ہے۔
View more
Sun, 12 Dec 2021 10:01:42
دہلی میں زمبابوے سے واپس آنے والے ایک 35 سالہ شخص میں ہفتہ کو ’اومیکرون‘ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اومیکرون انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں اب تک ایسے 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy