Tue, 14 Dec 2021 21:54:56
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا بھر کے 50 کروڑ افراد غربت کا شکار ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مشترکہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
View more
Tue, 14 Dec 2021 21:51:32
کانگریس اور کئی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم گاندھی جی کے مجسمے سے وجے چوک تک مارچ کیا اور راجیہ سبھا کے تمام 12 اراکین کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Tue, 14 Dec 2021 21:42:11
دبئی سے آنے والے کاسرگوڈ کے ایک مسافر سے ایئر پورٹ کسٹمز نے 16,79,860 روپے مالیت کا سونا ضبط کر لیا جسے غیر قانونی طور پر ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
View more
Tue, 14 Dec 2021 21:39:01
چار دن قبل ریاض نامی شخص پر جو قاتلانہ حملہ ہوا تھا اس معاملہ کے 5 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، جن کی شناخت گنیش (24 سال)، چیتن کمار (21 سال)، کیرتی راج (23سال)، سوویت (20سال) اور پریکشیت (21 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 14 Dec 2021 11:43:49
اسکول کے بچوں کومڈڈے میل میں انڈوں کونہ دیا جائے،یہ کہناخودجرم ہے۔بچوں میں انڈے نہ دینے کی بات جرم سے کم نہیں ہے۔غذا،کھاناہرکسی کااپناانفرادی حق ہے،اس کی مخالفت کرنے کاحق کسی کوبھی حاصل نہیں ہے۔یہ کہتے ہوئے اسکول بچوں کوانڈے دینے کی مخالفت کرنے والوں کورکن کونسل ایچ وشواناتھ نے کراراجواب دیا۔
View more
Tue, 14 Dec 2021 11:16:04
بہوجن سماج پارٹی کے رہنما کنور دانش علی نے حکومت سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے جیلوں میں بند طلباء کو جلد از جلد رہا کیا جانا چاہئے.
View more
Tue, 14 Dec 2021 11:08:24
ناگالینڈکے اوٹنگ گاؤں میں مسلح افواج کی جانب سے گولی مار کر ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاستی حکومت سے اس وقت تک مالی امداد نہیں لیں گے جب تک کہ موت کے پیچھے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔
View more
Tue, 14 Dec 2021 11:01:09
دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے پیر کو سی بی ایس ای کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10ویں بورڈ کے امتحان میں ایک خواتین مخالف آرٹیکل شائع کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy