Thu, 16 Dec 2021 19:13:15
جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی بالا گاوں میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شبانہ تصادم میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام انکاؤنٹر میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
View more
Thu, 16 Dec 2021 19:10:55
اتر پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن جمعرات کو اسمبلی اور اسمبلی کے باہر سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے اراکین نے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجے کمار مشرا عرف ٹینی کو وزارت سے برخاست کئے جانے کے مطالبے کو لے کر زبردست ہنگامہ کیا۔
View more
Thu, 16 Dec 2021 19:07:53
لکھیم پور کھیری سانحہ کی تحقیقات کر رہی ایس آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد سے حزب اختلاف لگاتار حکومت پر وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو عہدہ وزارت سے برطرف کرنے کا دباؤ بنا رہی ہے۔
View more
Thu, 16 Dec 2021 19:05:05
پرائیویٹائزیشن کے خلاف یونین فورم آف بینک یونینس (یو ایف بی آئی) کی کال پر جمعرات سے ملک بھر کے بینکوں کی دو روزہ ہڑتال شروع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے بینکوں کا کام کاج متاثر ہوا ہے اور عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔
View more
Wed, 15 Dec 2021 20:45:46
کرناٹک میں عیسائیوں کے خلاف نفرت پرمشتمل مبینہ جرائم پر ایک رپورٹ کی پیپلز یونین برائے سیول لبرٹیز(پی یو سی ایل) نے جاری کی ہے۔
View more
Wed, 15 Dec 2021 20:35:51
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی نے بدھ کے روز ایک تقریب میں اس وقت اپنے حواس کھو دیئے جب ایک صحافی نے لکھیم پور تشدد معاملہ پر ان سے سوال کیا۔
View more
Wed, 15 Dec 2021 20:33:17
ممبئی کروز ڈرگس کیس میں مشروط ضمانت کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ہر جمعہ این سی بی دفتر میں حاضری لگانی پڑ رہی تھی۔ لیکن اب اس حاضری سے انھیں راحت مل گئی ہے۔
View more
Wed, 15 Dec 2021 20:30:49
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کے سلسلے میں جو تازہ حقائق سامنے آئے ہیں ان کے پیش نظر ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا سے فوری طور پر استعفی لیا جانا چاہئے۔
View more
Wed, 15 Dec 2021 20:27:38
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بدھ کو بنگلورو کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ ان کے انتقال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایئر فورس کو یہ بتاتے ہوئے گہرا دکھ ہو رہا ہے کہ بہادر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا انتقال ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy