Tue, 21 Dec 2021 20:41:39
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پنجاب اور کچھ دیگر مقامات پر ہجوم کی جانب سے پیٹ پیٹ کر قتل کر ڈالنے کے حالیہ واقعات کے پس منظر میں منگل کے روز الزام عائد کیا کہ 2014 میں نریندر مودی حکومت سے قبل ’لنچنگ‘ لفظ سننے میں نہیں آتا تھا۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 20:38:17
ابھی راجیہ سبھا سے 12 اپوزیشن لیڈران کی معطلی کا ہنگامہ ختم بھی نہیں ہوا ہے اور ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈیریک او برائن کو پورے سرمائی اجلاس کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 20:26:57
اڈپی میں واقع سلطان ڈائمنڈس اینڈ گولڈ شو روم سے سونے کی چوڑیاں جو چرائی گئی تھیں اس سلسلے میں پولیس نے 3 ملزمین کو مہاراشٹرا کے شولاپور سے گرفتار کیا ہے ۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 20:22:13
کینیگولی کے قریب مورو کاویری کے مقام پر رہائشی عمارت میں چھتہ بنائی ہوئی بڑی بڑی شہد کی مکھیاں بھڑک اٹھیں اور اچانک دو پہیہ گاڑی سواروں اور پیدل چلنے والوں پر حملہ آور ہوگئیں ۔ جس کی وجہ سے 8 افراد زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کے لئے کینیگولی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 20:18:08
وکالت کا کورس کررہی طالبہ نے جس ایڈوکیٹ پر انٹرشپ کے دوران جنسی ہراسانی کرنے کا الزام لگایا تھا بالآخر اس ایڈوکیٹ نے عدالت میں خود سپردگی کردی جس کے بعد اسے 4 دن کی پولیس کسٹڈی میں دے دیا گیا ۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 13:05:34
حزب اختلاف کی شدید مخالفت کے درمیان منگل کے روز دو اہم بلوں کے منظور ہونے کے بعد بی جے پی نے راجیہ سبھا میں اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ایوان میں موجود رہنے کے لیے وہپ جاری کیا ہے۔ وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ انتخابی قوانین (ترمیمی) بل، 2021 عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 میں ترمیم کے بل اور عوامی نمائندگی ایکٹ، 1951 کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 12:09:38
لکھیم پور کھیری معاملے میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے حوالہ سے پارلیمنٹ سے سڑک تک ہنگامہ ہو رہا ہے۔ حزب اختلاف استعفے مانگ رہی ہے لیکن ملک کی سلامتی کی ذمہ داری لینے والے ٹینی کا 6 دن سے کوئی سراغ نہیں ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں ٹینی کے استعفی کے مطالبہ پر آج بھی پارلیمنٹ میں مارچ نکالنے جا رہی ہیں۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 12:02:21
یہاں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی میڈیا اینڈ کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے کو چیرمین وی آر سدرشن نے بتایا کہ 9جنوری 2022ء کو میکے داٹو پراجیکٹ پر عمل کرنے کا مطالبہ کو لے کر کانگریس پارٹی کی جانب سے پدیاترا نکالی جائے گی۔
View more
Tue, 21 Dec 2021 11:44:36
نارتھ ڈویژن پو لیس نے منشیات دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے اس میں ملوث 6افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10کلو225گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy