Mon, 20 Dec 2021 11:06:15
مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی- ایم) کے پنجاب یونٹ کے سکریٹری سکھوندر سنگھ نے لوگوں سے ریاست کے اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بے ادبی کے واقعات کے لئے ریاستی حکومتیں بھی کم ذمہ دار نہیں ہیں ۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 11:00:51
کلکتہ کارپوریشن انتخابات میں گڑبڑی اور دھاندلی پھیلانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ”اپوزیشن پارٹیاں جھوٹ پھیلارہی ہیں۔ عوام کی عدالت میں انہیں شکست ہوگی۔ اسی وجہ سے انہیں مختلف عدالتوں کا چکر لگانا پڑرہا ہے۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 10:58:28
جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،ہندوستانی میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔
View more
Mon, 20 Dec 2021 10:53:48
جس کسی پر بھی ظلم ہوتا ہے، اس کے خلاف آوازاٹھانی چاہیے - جو لوگ دستور کو نہیں مانتے اور اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں کیا اس میں ایک ہی معاملہ کیلئے دو الگ الگ قانون ہوسکتے ہیں - ہوس اقتدار کی خاطر ملک کو فرقہ وارانہ آگ میں جھونکا جارہاہے - اس پر سب کو غور اور تفکر کرنا چاہیے -
View more
Sun, 19 Dec 2021 20:54:35
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی بڑی بہن یاسمین وانکھیڈے نے ممبئی کی مقامی اندھیری عدالت میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور ریاستی کابینہ کے وزیر نواب ملک کے خلاف سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن انٹرویوز پر ان کے خلاف ہتک آمیز کلمات ادا کرنے کے معاملے میں مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 20:47:19
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ 89 ممالک میں اومیکرون قسم کی شناخت کی گئی ہے اور یہ ان جگہوں پر ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے جہاں انفیکشن بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے۔ نیز اس کے معاملے ڈیڑھ سے تین دن میں دوگنے ہو جاتے ہیں۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 20:34:41
کانگریس نے آسام کے وزیراعلی ہیمنت وشوا سرما کے خاندان پر سو کروڑ روپے سے زیادہ کی زمین کے گھپلے میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے معاملے کی سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں جانچ کرنے اور وزیراعلی کو فوری طور پر برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 20:29:01
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ میڈیا میں کچھ لوگ صرف ایک شخص کا چہرہ دکھاتے ہیں اور اپوزیشن کی آواز کو دباتے ہیں۔
View more
Sun, 19 Dec 2021 17:44:17
پرائیویٹ طور پر میٹرک امتحان دینے والے قریب 35 طلبہ کو امتحانی فارم نہیں ملا تو انہوں نے بھٹکل کے جے ڈی ایس قائد اورقومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے اہم ذمہ دار جناب عنایت اللہ شاہ بندری کو واقعے کی جانکاری دی جن کی مداخلت کے بعد اب معاملہ سلجھتا نظر آرہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy