Thu, 24 Feb 2022 13:57:57
اڈپی کی سرکاری گرلز پی یو کالج میں حجاب پر پابندی کے بعد انصاف مانگنے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والی طالبات نے اس بات پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے حق کی لڑائی خود لڑ رہی ہیں اور اس معاملہ میں خواہ مخواہ ان کے والدین اور گھر والوں کو گھسیٹا جارہا ہے ۔ ان طالبات میں شامل عالیہ اسدی نے پریس والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا :" یہ طالبات سے متعلق مسئلہ ہے ۔ ہم صرف اپنے حقوق
View more
Thu, 24 Feb 2022 12:24:06
شیموگہ میں جو واقعات رونما ہوئے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہیں۔ ہرشا یا کسی اور انسان کا قتل قابل مذمت ہے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی صورت میں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ معاملہ زیر تفتیش ہے اور قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ ہم پولیس سے درخواست کرتے ہیں کہ منصفانہ تحقیقات کر کے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
View more
Thu, 24 Feb 2022 12:19:28
ریاستی وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر کے سدھار کر نے بتا یا کہ ریاست میں ایمرجنسی طبی خدمات کو مضبوط کرنے آرو گیہ کوچا۔108 خدمات کو جدید ٹکنا لوجی کے ذریعہ ترقی دینے کی اسکیم کو ریاستی حکومت نے انتظامی منظوری دی ہے۔
View more
Thu, 24 Feb 2022 12:15:15
آئندہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس پارٹی اپنے خو د کے بل پرکامیابی حاصل کرکے اقتدار پر آنے کا خواب دیکھ رہی ہے،وہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔یہ بات کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہی۔
View more
Thu, 24 Feb 2022 12:08:00
یوپی میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج یعنی جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی الہ آباد اور امیٹھی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، پی ایم نریندر مودی امیٹھی کے گوری گنج میں اور الہ آباد کے پھپھاماؤ میں بجے جلسہ عام سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔
View more
Thu, 24 Feb 2022 12:01:23
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے ڈونباس علاقے میں خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کر دیا۔ تاہم، پوتن کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
View more
Thu, 24 Feb 2022 11:58:00
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں، جس کے بعد راجدھانی کیف میں کئی دھماکے سنائی دئے ہیں اور میڈیا رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افراد کی جان چلی گئی ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان نے کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کی دشمنی پر قدغن نہیں لگائی گئی تو عظیم بحران کھڑا ہو جائے گا۔ جس کے سبب خطہ میں سنگین عدم استحکام کی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
View more
Thu, 24 Feb 2022 11:48:03
سپریم کورٹ نے بدھ کو10ویں اور 12ویں جماعتوں کی سی بی ایس ای اور دیگر بورڈ امتحانات طلبہ کی جسمانی موجودگی (آف لائن) کے ساتھ کرانے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے مجوزہ آف لائن امتحانات کے خلاف دائر عرضی کو ’لاکھوں طلبہ میں بھرم پھیلانے کی کوشش‘قرار دیتے ہوئے ہرجانے کے انتباہ کے ساتھ اسے خارج کر دیا۔
View more
Thu, 24 Feb 2022 11:42:35
اتر پردیش کا لکھیم پور کھیری علاقہ ویسے ہی سرخیوں میں ہے کیونکہ وہاں مرکزی وزیر مملکت کے بیٹے آشیش مشرا پر کسانوں کو گاڑی سے کچلنے کا الزام ہے اور اس کی ضمانت کے بعد وہاں کے لوگوں میں غصہ بھی ہے ایسے میں کل وہاں سے خبر آئی کہ وہاں پر ووٹنگ کے دوران ایک انتخابی افسر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy