Sat, 26 Feb 2022 11:47:22
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک سینکڑوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اس درمیان بحر اسود میں ایک جزیرہ کی ہوائی اور سمندری بمباری سے حفاظت کرتے ہوئے یوکرین کے 13 فوجیوں کی شہادت کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فوجیوں نے روسی حملہ آوروں کے سامنے خودسپردگی کے بجائے شہید ہو جانے کا متبادل منتخب کیا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:44:41
شمالی ہند میں گزشتہ کئی دنوں سے دھوپ نکلنے کی وجہ سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ جلد ہی ملک میں ٹھنڈ کی وداعی ہو جائے گی، لیکن جمعہ کی شب موسم نے ایک بار پھر کروٹ لے لی۔ دراصل 25 فروری کی شام دہلی اور این سی آر کے کئی حصوں میں تیز بارش ہوئی۔ کچھ مقامات پر جمعہ کی دیر شب ژالہ باری بھی ہوئی اور اس دوران تیز ہوا چلنے سے ٹھنڈ کا اثر ایک بار پھر بڑھ گیا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:40:57
ہندوتوا کارکن ہرشا قتل کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی پرساد نے بتایا کہ ملزمین نے اس واردات کے لئے جو کار استعمال کی تھی وہ ضبط کی گئی ہے جو کرناٹک میں نہیں بلکہ دوسری ریاست میں رجسٹرڈ ہے ۔ اس کے علاوہ واردات کے بعد فرار ہونے کے لئے ایک اور کار کے علاوہ موٹر بائک کا استعمال کیا تھا۔ وہ گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں ۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:35:55
روس کے افسران نے جمعہ کے روز سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم فیس بک کے استعمال پر جزوی پابندی عائد کر دی ہے۔ یوکرین پر حملہ کو لے کر فیس بک کے ذریعہ روس حامی میڈیا اداروں کے مختلف اکاؤنٹ پر روک لگائے جانے کے بدلے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:33:02
خبروں کے مطابق یوکرین میں 470 سے زائد ہندوستانی طلبہ وہاں سے باہر نکلنے اور پوربنے-سائیریٹ سرحد کے ذریعے رومانیہ میں جمعہ کو داخل ہو گئے ہیں۔کل سفارت خانے نے کہا تھاکہ ہندوستانیوں کو یوکرین کی سرحد سے ہمسایہ ممالک میں لے جایا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:28:56
اسٹیٹ بینک آف انڈیا گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے خام تیل کے بازار میں ابال کے سبب 95000 کروڑ روپیے سے ایک لاکھ کروڑ روپیے کے محصولات کا نقصان ہو سکتا ہے۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:26:27
مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما نواب ملک کا بلڈ پریشر غیر معمولی پائے جانےکی وجہ سے انہیں ممبئی کے‘ جے جے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:17:25
سماج میں دبے کچلے اور مظلوم افراد کو انصاف فراہمی کیلئے جدوجہد کررہے فلم اداکار چیتن کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کرنا ناقابل برداشت ہے۔ کنڑا فلم اداکار چیتن کی گرفتاری پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے دلت تنظیموں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
View more
Sat, 26 Feb 2022 11:10:00
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے جمعہ کو شیوسینا کارپوریٹر یشونت جادھو کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy