Thu, 24 Feb 2022 11:06:40
کرناٹک کے کورگ ضلع کے ویراج پیٹ کے ساکن ہندوستانی فوجی الطاف احمد(37سال) جموں و کشمیر میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور رہتے ہوئے چہارشنبہ کے روز برف کا تودہ کھسکنے کی وجہ سے شہید ہو گئے-
View more
Wed, 23 Feb 2022 23:19:06
ذیشان ملک کی عمر صرف 19 سال تھی اور جب اس کی لاش گھر والوں کو ملی تو انھوں نے دیکھا کہ اس کے جسم پر جگہ جگہ چوٹوں کے بے شمار نشان تھے۔ سبھی زخم چار سے پانچ دن پرانے ہی معلوم پڑ رہے تھے۔ جب اسے تہاڑ جیل سے دین دیال اپادھیائے اسپتال لایا گیا تو اس کی یہی حالت تھی۔ یہ کہنا ہے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 23:15:03
کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گزشتہ 14 سالوں کے دوران گجرات میں 6000 کروڑ روپے کا کوئلہ گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 23:09:57
2019 کے مشہور حیدر آباد انکاؤنٹر معاملے پر اب سپریم کورٹ جلد ہی حتمی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل کمیٹی نے اپنی رپورٹ سونپ دی ہے اور اس کو دیکھنے کے بعد معاملے پر سماعت کی جائے گی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ رپورٹ کسی بھی عرضی دہندہ کو نہیں دی جائے گی۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 21:05:47
راجستھان حکومت نے آج بدھ کے روز سال 2022 کے لئے بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ میں پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 20:59:56
کرناٹک میں پچھلے تین سالوں میں63 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں،ان میں سے کسی کو بھی سزانہیں ہوئی ہے۔یہ اطلاع وزیر داخلہ ارگاگیانیندرانے کرناٹک کے ودھان سبھامیں تحریری طورپر دی ہے۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 20:53:22
شیموگہ ضلع میں پُرتشددواقعات کے بعد نافذ کئے جانے والے کرفیوکی مدت میں مزید توسیع کی گئی ہے،اس سے قبل محکمہ پولیس نے جمعہ یعنی25 فروری کی صبح6 بجے تک کرفیو نافذکیا تھا،اب اس مدت میں مزید توسیع کی گئی ہے اور26 فروری یعنی بروز ہفتہ کی صبح9 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 20:48:58
شیموگہ میں بجرنگ دل کے کارکن ہرشاکے قتل کے معاملے میں ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیاگیاہے اور مزید تحقیقات کیلئے ملزمان کوپولیس کسٹیڈی میں دینے کی مانگ کی گئی ہے۔اس بات کااظہارارگاگیانیندرانے کیا ہے۔
View more