Sat, 26 Feb 2022 07:56:46
تعلیمی اداروں میں حجاب پر جاری تنازع کے درمیان کرناٹک ہائی کورٹ نے ہر روز شنوائی کرتے ہوئے گیارہ دن بعد بالاخر جمعہ کو اس معاملے سے متعلق تمام عرضیوں کی سماعت مکمل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ کی فل بینچ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔توقع ہے کہ ہائی کورٹ اگلے ہفتے کے اواخر تک اس کیس میں اپنا فیصلہ سناۓ گی۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:35:28
یوکرین پر روسی حملے کے بعد یوکرین نے روسی جنگی طیارے مار گرانے اور درجنوں روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ تو پہلے کیا ہی تھا، اب ایک بڑا دعویٰ یوکرین کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:27:59
حجاب تنازعہ کے سبب کرناٹک کے کئی اسکولوں میں مذہبی پوشاک پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہیں اب جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے بھی اپنے اسکولوں میں مذہبی پوشاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:18:44
اتر پردیش پولیس نے انتخابات کے پہلے چار مرحلوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 1137 معاملے درج کیے ہیں۔ ڈی جی پی ہیڈکوارٹر کے سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ اب تک انتخابات کے دوران تشدد یا جھڑپوں کی ایک بھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ یہ پولیس کی پیشگی تیاری اور مرکزی نیم فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:15:06
ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملات میں کمی کے ساتھ ہی کووڈ پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔ دہلی میں اب رات کا کرفیو ہٹا دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی اب مسافر بس اور میٹرو میں کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔ دکانیں کھولنے اور بند کرنے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔ یہ فیصلہ ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں کیا گیا۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:11:56
صدر رام ناتھ کووند نے چار جوڈیشل افسران کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ قانون و انصاف مرکزی وزارت کے محکمہ انصاف نے جمعہ کو نوٹی فکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر محترمہ نینا بنسل کرشنا، دنیش کمار شرما، انوپ کمار میندیرتا اور سدھیر کمار جین کو دہلی ہائی کورٹ کے ججوں کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 22:05:09
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج اتر پردیش کے امیٹھی میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جمعہ کے روز مشترکہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے راہل-پرینکا نے مرکز کی مودی حکومت اور یوپی کی یوگی حکومت کی ناکامیاں شمار کرائیں اور ریاست کی ترقی کے لیے کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
View more
Fri, 25 Feb 2022 21:55:57
روس-یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے پوری دنیا فکر مند ہے۔ اس دوران ہندوستانی طلبا واپس ہندوستان لوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں، اور حکومت ہند کی کوششیں بھی لگاتار جاری ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy