Wed, 23 Feb 2022 11:31:19
برازیل میں ریوڈی جنیرو کے شمالی پیٹرو پولس شہر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی انتظامیہ نے منگل کے روز دی ہے۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 11:22:17
یوپی کے اسمبلی انتخابات کےچوتھے مرحلہ میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس پولنگ کو اودھ کی جنگ کہنا بجا ہوگاکیونکہ اس مرحلہ میں جن 9ضلعوں میں ووٹنگ ہوگی ان میں اودھ خطہ کے اضلاع لکھنؤ، سیتاپور، ہردوئی، لکھیم پور کھیری، رائے بریلی اورانّاؤشامل ہیں جبکہ باقی3 اضلاع پیلی بھیت،باندہ اور فتح پور ہیں جہاں 23فروری کو پولنگ ہوگی۔یہ مرحلہ بی جے پی کے لئے ایک اورسخت امتحان کا ہے کیونکہ اسےنہ صرف اپنی موجودہ ۵
View more
Wed, 23 Feb 2022 11:07:22
یوکرین بحران کے سنگین ہونے کے بعد برطانیہ نے آخر کار پانچ روسی بینکوں اور تین شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے-
View more
Wed, 23 Feb 2022 10:57:33
صدارتی انتخابات اس سال جولائی اگست میں ہونے ہیں - ایسے میں تلنگانہ کے وزیراعلیٰ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو تیسرے محاذ کے ذریعے صدارتی انتخاب لڑائے جانے کی خبریں ہیں -
View more
Wed, 23 Feb 2022 10:47:02
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے ہندوستانی حکومت پر رانا ایوب کو عدالتی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ٹویٹ میں اقوام متحدہ کی تنظیم نے رعناایوب کے تحفظ کی اپیل کی ہے اورکہاہے کہ حملوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
View more
Wed, 23 Feb 2022 10:43:01
ہندوستان نے کہا ہے کہ یوکرین-روس سرحد پر کشیدگی بڑھنے سے خطے کی سلامتی اور امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے یوکرین میں 20 ہزار سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 23:50:28
ہماچل پردیش کے اونا میں پٹاخے کی ایک فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ اس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 15 سے زیادہ لوگ جھلس گئے ہیں۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے زندہ جل جانے کی خبر ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 23:45:48
لالویادوکو سی بی آئی کی عدالت نے چارہ گھوٹالہ کیس میں پانچ سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اورمدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہاہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ انہیں کب انصاف ملے گا۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 23:39:25
رانچی کی خصوصی سی بی آئی عدالت کے ذریعہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو پانچ سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنانے کے ایک دن بعد آر جے ڈی نائب صدر شیوانند تیواری نے الزام عائد کیا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی چارہ گھوٹالہ میں شامل تھے اور انھوں نے گھوٹالے کے سرغنہ شیام بہاری سنہا سے پیسے لیے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy