Tue, 29 Mar 2022 10:55:03
سنٹرل انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو) کی دو روزہ ملک گیر ہڑتال کے پہلے دن پیر کو ملا جلا اثر رہا۔ صنعت، بینکنگ، بجلی اور کان کنی کے شعبوں میں کاروبار متاثر ہوا جب کہ سڑکوں کی نقل و حمل، ٹرین اور بازاروں میں ہموار آپریشن نظر آیا۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 10:51:29
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے ساتھ ہی پہلی کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کو پاس کر دیا کہ اتراکھنڈ میں جلد ہی یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے اعلان کر دیا کہ اس سلسلے میں مسودہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔ لیکن سپریم کورٹ کے سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے اور یہ صرف سرخیاں بٹورنے کے
View more
Tue, 29 Mar 2022 10:45:34
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز اپنے نئے مقرر کردہ وزراء میں قلمدان تقسیم کر دئے اور سب سے زیادہ ذمہ داریاں اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ سرکاری پریس بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے داخلہ، ویجیلنس، محصولات، جنرل ایڈمنسٹریشن، اطلاعات، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، انسٹیٹیوشنل فنانس، سیکریٹریٹ ایڈمنسٹریشن، کان کنی، فوڈ سکیورٹی، ہاؤسنگ، سول ایوی ایشن اور قانون سمیت دیگر محکموں کو اپنے پاس رکھا ہے۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 10:38:28
عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مار لگاتار جاری ہے اور آج منگل 29 مارچ کو ایک مرتبہ پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ آج پٹرول کے داموں میں 80 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 10:20:53
تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی راہ ہموار کرنے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو ’’انصاف کے نام پر تمسخر‘‘ قرار دیتے ہوئے پیر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 09:03:04
کرناٹک میں ہندو شدت پسند عناصر کو ریاستی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، اس کے لئے بس یہی کافی ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ریاست میں نقرت آمیز تقاریر، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش اشتعال انگیزی، فرضی خبریں عام کر کے عوام میں نفرت کو ہوا دینے کی کوشش، فرضی ویڈیو بنا کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنا اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنا اس طرح کے سنگین الزامات سے جڑے 330 مقدمات واپس لے
View more
Tue, 29 Mar 2022 08:24:44
ریاست بھر میں پیر سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات شروع ہوگئے۔ اس امتحان کے لئے 8،69،399 طلبا نے اپنے نام درج کروائے تھے، جن میں سے 8،48،405 طلبا نے پہلے روز امتحان میں حاضری دی یعنی 20994 طلبا امتحا ن میں غیر حاضر رہے۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ سال صرف 3,769 طلبہ غیر حاضر رہے تھے۔
View more
Mon, 28 Mar 2022 21:26:35
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ اگر ان کے خلاف ایک بھی مقدمہ درج ہوتو وہ سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
View more
Mon, 28 Mar 2022 21:22:27
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچانے کی پالیسی کو نافذکرنے کے بعد دوسری ریاستوں کے لوگ بھی اس کا مطالبہ کرنا شروع کر دیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy