Sat, 26 Mar 2022 00:14:30
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کے روز اپوزیشن بی جے پی پر گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کارروائی کا سامنا کرنے کے تین دن بعد ٹھاکرے نے بی جے پی کے ذریعہ لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات اور مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت، ان کے لیڈران اور ان کے گھر والوں کوبدنام کرنے کے لیے مختلف سنٹرل جانچ ایجنسیوں کی کارروائی پر بھی سوال اٹھایا۔
View more
Sat, 26 Mar 2022 00:08:26
فلم ’دی کشمیر فائلس‘ بنانے والوں کو مشورہ دینے اور مسلمانوں کے درداور تکلیف کو بھی سامنے لانے کا عزم ظاہر کرنے پر آئی اے ایس آفسر نیاز خان کو مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ وجہ بتاو نوٹس بھیجا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس کا سات دن کے اندر جواب دے۔
View more
Sat, 26 Mar 2022 00:05:05
کانگریس نے جمعہ کومہنگائی کے مسئلے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ذمہ دار ٹھہرا کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Sat, 26 Mar 2022 00:02:57
دہلی کے تینوں کارپوریشن کو ضم کرکے ایک کرنے کے لیے مجوزہ بل کو آج اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 23:59:08
شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے) جموں و کشمیر یونٹ نے جمعے کے روز یہاں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’مہنگائی سے راحت دو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 23:55:22
پنجاب میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعلیٰ بھگونت مان یکے بعد دیگرے کئی فیصلے لے رہے ہیں۔ نیا فیصلہ اراکین اسمبلی کی پنشن سے جڑا ہوا ہے جو اراکین اسمبلی کو بھلے ہی پسند نہ آئے، لیکن عوام ضرور خوش ہوں گے۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 23:52:12
جھارکھنڈ کے صاحب گنج سے کولکاتا کے منیہاری کے درمیان جمعرات کی شب تقریباً ایک بجے گنگا ندی میں مال بردار جہاز غرقاب ہو گیا۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 23:45:45
سپریم کورٹ گجرات میں سابرمتی آشرم کی تعمیر نو سے متعلق ایک معاملے میں مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار ارون گاندھی کی طرف سے دائر درخواست پر یکم اپریل کو سماعت کرے گا۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 23:38:33
سپریم کورٹ نے جمعہ کو پی ایم کیئرز فنڈ کی درستگی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد درخواست گزار کو اپنی درخواست واپس لینا پڑی۔ تاہم اس سلسلے میں درخواست گزار کو مشورہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر عرضی گزار چاہے تو سماعت کے لیے دہلی ہائی کورٹ جا کر اپنی عرضی داخل کر سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy