Tue, 29 Mar 2022 23:36:16
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تلنگانہ کے کسانوں کی پیداوار نہ خریدنے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت اور تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کسان مخالف قرار دیا اور کہا کہ ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کسانوں پر سیاست کرنے کی بجائے ان کے مطالبات پر توجہ دی جائے۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 21:02:50
بہار حکومت شراب بندی قانون پر سختی سے عمل کے لیے بھلے ہی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن شراب مافیا بھی ’تو ڈال ڈال، تو میں پات پات‘ کہاوت کو زمین پر اتارتے ہوئے اسمگلنگ کے نئے طریقے ایجاد کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 20:55:52
یوپی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کو حلف دلانے کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہوا اور منگل کے روز اسمبلی کے 42 نئے ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔ اسمبلی ہال میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران گورنر کی جانب سے نامزد سینئر رکن سریش کھنہ نے ایوان کے دیگر ارکان کو حلف دلایا۔ رام پور کے رکن اسمبلی اعظم خان اور کیرانہ سے رکن اسمبلی ناہید حسن جیل میں قید ہونے کی وجہ سے حلف نہیں لے پائے۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 20:51:40
بھارتیہ کسان یونین لیڈر راکیش ٹکیت کو گجرات سے خریدی گئی ڈیوائس کا استعمال کر یوپی کے پرتاپ گڑھ سے دھمکی دی گئی تھی، یہ دعویٰ بی کے یو نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 17:53:56
بھٹکل میں رابطہ سوسائٹی کی جانب سے رابطہ بُک بینک کی شروعات کی گئی ہے جس کے تحت استعمال شدہ نصابی کتابوں کو متعلقہ درجہ میں پہنچنے والے نئے طلبہ کے حوالہ کیا جائے گا اور انہیں نئی کتابیں خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان استعمال شدہ کتابوں کو طلبہ کے حوالہ کرنے سے پہلے رابطہ کی طرف سے تمام کتابوں کی نئی بائنڈنگ کی جائے گی تاکہ طلبہ کو انکے استعمال میں کسی قسم کی مشکل نہ پیش آئے۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 12:08:39
ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے جنوبی کینرا ضلع 99 مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔ جہاں حجاب تنازع کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے اور پھر اس پر عمل در آمد کے لئے ریاستی حکومت کے سخت تیور کی وجہ سے تناو بھرے ماحول میں طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 12:04:50
اسارکیری میں واقع جٹکا گوڈی دیوستھان میں چوری کی کوشش کرنے والے دو کم عمر ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کارگیدے اور دوسرا ہورلی سال کا رہنے والا ہے اور ان کی عمر بالترتیب 16 اور 14 سال ہے ۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 12:01:36
مرڈیشور میں ایک لاڈجنگ لیز پر لینے کے بعد اس میں جسم فروشی کا اڈہ چلائے جانے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر مہابلیشور نائک کی قیادت میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر دو افراد کے خلاف کیس درج کرلیا اور جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث کی گئی خاتون کو رہا کرکے کاروار ریمانڈ ہوم میں بھیج دیا ۔
View more
Tue, 29 Mar 2022 11:49:40
کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع کی ایک مسلم طالبہ پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے وہاٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھا کہ ”خدا ہر قوم کو امن،اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے" بتایا گیا ہے کہ اس پیغام کی وجہ سے طالبہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A (مذہب،نسل،مقام پیدائش،رہائش،زبان وغیرہ کی بنیاد پرمختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)اور دفعہ 505 (2) (گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ د
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy