Sun, 17 Apr 2022 12:04:25
ملک میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان، حلال اور حجاب پر جاری تنازعہ کے درمیان اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان (جس میں 13 اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں) کے ذریعے حکمراں جماعت کو نشانہ بناتے ہوئے 13 اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ پولرائزیشن کیلئے خوراک اور مذہبی عقائد کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 16 Apr 2022 14:19:02
جوئیڈا تعلقہ کے گنیش گڈی کے مقام پر کالی ندی میں ریور ریافٹنگ میں ملوث 12 سیاح اس وقت موت کے منھ میں جانے سے بال بال بچا لیے گئے جب ان کی ریافٹ (کشتی) الٹ کر ایک چٹان سے ٹکرا گئی اور پھر غرقاب ہوگئی ۔
View more
Sat, 16 Apr 2022 14:14:28
سڑکوں کے تعمیری منصوبوں کے ٹھیکیدار سنتوش پاٹل کی خودکشی کے بعد سرکاری سطح پر بدعنوانی اور رشوت خوری کا پردہ فاش کرنے والے% 40کمیشن کے معاملہ نے ریوینیو وزیر ایشورپّا کی کرسی چھین لی ہے ۔ اور ابھی یہ مسئلہ ٹھنڈا نہیں ہوا ہے ۔ اسی دوران چکبالاپور کے گئو شالہ میں چارہ سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار نے رشوت اور بدعنوانی کا ایک نئے معاملہ کی شکایت وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے رکھی ہے ۔
View more
Sat, 16 Apr 2022 12:52:44
چین کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی ہندوستان کو نقصان پہنچاتا ہے تو اسے بخشا نہیں جائے گا- اس کے ساتھ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے اور دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں سے ایک بننے کیلئے تیار ہے-
View more
Sat, 16 Apr 2022 12:45:15
مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ریاستوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ صارفین کو راحت دینے کیلئے پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کو کم کریں - ملک میں ایندھن کی اونچی قیمتوں پر مرکز کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہے-
View more
Sat, 16 Apr 2022 12:37:53
امریکی خفیہ ایجنسیوں اور یورپی خفیہ ایجنسیوں نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کو جلد انجام تک پہنچانے کے لئے یوکرین پر نیوکلیائی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرسکتا ہے۔ ہر چند کہ یہ ہتھیار کم شدت والے ہوں گے لیکن ان کی وجہ سے پورے خطے میں جو تباہی مچے گی اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ ساتھ ہی ایجنسیوں نے یہ الرٹ بھی دیا ہے کہ روس یوکرین کے مشرق میں بڑا حملہ کرنے والا ہے جو اب تک ہونے
View more
Sat, 16 Apr 2022 12:29:29
بلڈوزرکے ذریعے اندھیر گردی مچانے والی مدھیہ پردیش حکومت نے جبر کا ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس نے حال ہی میں رام نومی کے موقع پر ہوئے فساد کا الزام 3ایسے نوجوانوں کے سر ڈال دیا ہے جو گزشتہ کئی دنوں پہلے ہی سے جیل میں بند ہیں ۔ اور اس الزام میں ان تینوں ملزمین کے گھر بھی منہدم کر دیئے۔
View more
Sat, 16 Apr 2022 12:24:37
راجستھان کے کرولی میں رام نومی کے دوران جب تشدد پیدا ہوا تو یہاں کی 48 سالہ مدھولیکا سنگھ نے مشتعل بھیڑ کا سامنا کرتے ہوئے 15 لوگوں کی حفاظت کی، جن میں بیشتر مسلم تھے۔ مدھولیکا اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے گزشتہ پانچ سال سے کرولی میں کپڑوں کی دکان چلا رہی ہیں۔ رام نومی کے دن جب یاترا نکلی تو اچانک انھیں لوگوں کی چیخ پکار سنائی دی۔ اس علاقے میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔
View more
Sat, 16 Apr 2022 12:18:28
پنجاب حکومت نے یکم جولائی 2022 سے گھروں کے لیے 300 یونٹ طجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy