Sun, 17 Apr 2022 14:25:16
شیموگہ میں پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن پر بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کی انتقام میں ایک مسلم لیڈر کو قتل کرنے کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے۔ 20؍فروری کو شیموگہ میں بجرنگ دل کارکن ہرشاکا قتل ہواتھا، اس کے جواب میں مذکورہ 13 افراد نے ایک مسلم لیڈر کو قتل کرنے کی مبینہ سازش رچائی تھی۔ شیموگہ کی دوڈاپیٹ پولیس نے اس گروپ کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 17 Apr 2022 13:50:38
ایک طرف ملک کی راجدھانی دہلی، اتر پردیش، راجستھان، بہار وغیرہ ریاستوں میں شدید گرمی سے لوگ بے حال ہیں، اور دوسری طرف آسام میں کئی مقامات پر بجلی گرنے اور زوردار آندھی و بارش نے قہر برپا کیا ہوا۔ آسام میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک دو بچوں سمیت کم از کم 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 17 Apr 2022 13:45:30
یلاپور تعلقہ کے کیروتّی گرام پنچایت علاقہ میں واقع مندر کے احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ریوینیو منسٹر آر اشوک نے اتی کرم داروں کو یقین دلایا کہ 30-40 سال سے گلے کا کانٹا بن کر التواء میں پڑے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے اتی کرم زمینوں کو سکرم کرنے کا کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔
View more
Sun, 17 Apr 2022 13:12:38
کانگریس کے پرزور احتجاج اور مظاہروں کے بعد اپنے عہدہ وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد اب کانگریس نے مبینہ کمیشن خور پنچایت راج وزیر کے ایس ایشورپا کو گرفتار کرنے کے مطالبہ پر بھی زور لگارہی ہے جس کو لے کر کانگریس نے سنیچر کو ضلع اُترکنڑا کے سرسی سمیت کرناٹک کے دس اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Sun, 17 Apr 2022 13:00:31
ایک نوجوان کے قتل کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس کے قتل کی وجہ کا اردو زبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ معاملے کی تحقیقات سی آئی ڈی کررہی ہے۔ 4 اپریل کو نوجوان چندرو کا بنگلورو شہر کے جے نگر میں چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا تھا۔
View more
Sun, 17 Apr 2022 12:55:19
عہدہ اور قابلیت کے باوجود مجھے دلت ہونے کی وجہ سے مندر میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور نے یہ بات کہی۔
View more
Sun, 17 Apr 2022 12:48:58
ریاست میں حجاب پر امتناع کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہنے والی اُڈپی کی ایک 17 سالہ باحجاب طالبہ نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ٹویٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ ریاست کرناٹک کی باحجاب طالبات کا مستقبل تباہ ہونے سے بچائے۔ طالبہ نے لکھاہے کہ ان کے پاس ابھی بھی ایک موقع ہے کہ وہ ہمارے مستقبل کو تباہ ہونے سے روک سکتے ہیں۔ ریاستی سطح کی کراٹے چمپئن عالیہ اسدی نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ
View more
Sun, 17 Apr 2022 12:33:21
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے رہنما زبیر کا جمعہ کو کیرالہ کے پلکڑ ضلع میں قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب زبیر اپنے والد کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرکے گھر واپس آرہے تھے۔ پی ایف آئی نے قتل کے لیے آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
View more
Sun, 17 Apr 2022 12:28:29
دبئی انٹرنیشنل حفظ القرآن مسابقہ میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاست کیرالہ کے کالی کٹ جامعہ مرکز کے حافظ زین العابد نے ممتاز کامیابی حاصل کی اور چھٹواں مقام حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہندوستان اور جامعہ مرکز کانام روشن کردیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy