Wed, 20 Apr 2022 13:43:49
دہلی کے جہانگیر پوری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ہٹانے کے نام پر ایم سی ڈی نے بدھ کی صبح جو کارروائی شروع کی، اس پر فوری اثر سے سپریم کورٹ نے روک لگانے کا حکم صادر کر دیا ہے۔
View more
Wed, 20 Apr 2022 13:37:32
مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کی جا رہی بیانبازیوں کے درمیان مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا الٹی میٹم دینے والے راج ٹھاکرے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اٹھاولے نے کہا کہ مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
View more
Wed, 20 Apr 2022 13:33:05
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کوئلے کا صرف آٹھ دن کا ذخیرہ بچے ہونے کی خبرپر مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اسے نفرت پھیلانے کے بجائے ملک کے لوگوں کو برابر روشنی دینے کاانتظام کرناچاہیے۔
View more
Wed, 20 Apr 2022 13:27:40
’’ہم سبھی مسلم جلوس کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ ہاتھ ملائے۔ جلوس کے لیے خلوص نیتی کے ساتھ راستہ دیا گیا۔ تب تک کوئی دقت نہیں ہوئی۔ پھر کچھ لوگ مسجد کے سامنے پہنچے اور بولے کہ ڈی جے بجایا جائے گا۔ ان لوگوں نے مسجد کے سامنے جھنڈا لہرانے کی کوشش بھی کی۔ اس کے بعد یہ سب (تشدد) شروع ہوا۔ اچانک ہر طرف افرا تفری مچ گئی۔‘‘ یہ بیان جہانگیر پوری باشندہ راجہ نے دیا ہے جو ہفتہ کے روز ہ
View more
Wed, 20 Apr 2022 13:23:22
لکھیم پور کھیری کے تکونیا تشدد کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جہاں مرکزی ملزم آشیش مشرا مونو ضلع عدالت میں کیس کو سیدھے طریقے سے خارج کرنے کی بات کر رہے تھے، وہیں پیر کو سپریم کورٹ کے فیصلے نے وزیر کے بیٹے کو دوہرا جھٹکا دیا ہے۔
View more
Wed, 20 Apr 2022 12:39:04
) جہانگیر پوری میں سنیچر کو ہنومان جینتی کے موقع پر پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ تشدد کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہوئے بائیں بازو کی پارٹیوں کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں تشدد کیلئے پولیس کو بھی برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔50؍ مقامی خاندانوں سے ملاقات کے بعد تیار کی گئی اس رپورٹ میں اس الزام کو کہ فساد مسلمانوں کی سازش کا نتیجہ تھا، یہ کہتے ہوئے خارج کردیاگیا کہ اگر ایسا ہوتا تو پہلے دو
View more
Wed, 20 Apr 2022 12:34:25
دہلی کے جہانگیر پوری میں رونما ہونے والے فرقہ وارانہ تصادم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اسے لاء اینڈ آرڈ کی ناکامی قرار دیاہے اور اس پورے واقعہ کے منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Wed, 20 Apr 2022 12:28:30
دہلی پو لیس نے جہانگیر پوری تشدد معاملے میں اپنی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کی جانچ کررہی دہلی پولیس کی شاخ نے عبوری رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپ دی ہے۔
View more
Wed, 20 Apr 2022 12:22:59
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر آج بھی ایک بڑی میٹنگ جاری ہے- انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور اب بھی کانگریس کے بڑے لیڈروں کے سامنے پریزنٹیشن دے رہے ہیں - پچھلے چار دنوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب پرشانت کشور کانگریس صدر اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پریزنٹیشن دینے 10 جن پتھ پہنچے ہیں - گزشتہ روز بھی ملاقات 4 گھنٹے تک جاری رہی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy