Thu, 21 Apr 2022 12:28:52
شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے بدھ کے روز مطالبہ کیاہے کہ مرکزی حکومت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر ایک قومی پالیسی لائے اور اسے پہلے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں نافذ کرے۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 12:15:36
ہبلی پولیس نے ہفتہ کے دن مزید دس افراد کو قدیم ہبلی پولیس اسٹیشن پر سنگ باری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں گرفتار شدہ دیگر 88افراد کو ہبلی سے کلبرگی جیل منتقل کردیا ہے۔ اس سنگ باری میں بقول پولس ، پولیس عملہ کے چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔ منگل کے دن تین دنوں کے مسلسل اشتعال انگیز واقعات کے بعد اب ہبلی میں ں امن بحال ہوگیاہے۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 11:59:46
صدرنشین کانگریس انتخابی مہم کمیٹی ایم بی پاٹل نے چہارشنبہ کے دن مطالبہ کیا کہ پاپو لر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کی سیاسی تنظیم سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی آئی) کے ساتھ آر ایس ایس‘ بجرنگ دل‘ وشوا ہندو پریشد اور سری رام سینا پر بھی امتناع عائد کردیا جائے۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 11:53:04
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے جہانگیر پوری بلڈوزر معاملے پر پریس کانفرنس کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے کئی سوالات پوچھے۔ پریس کانفرنس کے دوران منیش سسودیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں کہیں بھی اسکول، کالج، روزگار، مہنگائی کم کرنے کی بات کرتی نظر نہیں آئے گی۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 11:30:43
اڈپی منی پال روڈ پر واقع فرنیچر شو روم میں لگی آگ سے دکان کے اندر موجود سارا مال جل کر خاکستر ہوگیا جس کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 11:18:43
جہانگیرپوری تشدد کے 5 ملزموں پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے)لگا دیا گیا ہے۔ ان لوگوں پر 16 اپریل کو علاقے میں جلوس کے دوران ہونے والے تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان میں انصار نامی نوجوان کلیدی ملزم ہے۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 11:11:03
جہا نگیر پوری تشدد کے بعد بدھ کی صبح ایم سی ڈی نے بلڈوزر کی کارروائی شروع کر کے علاقے کے کئی غریب خاندانوں کی دنیا اجاڑ دی ۔ حالانکہ ان کا جہانگیر پوری تشدد سے کوئی لینا دینا نہیں تھا لیکن اس کارروائی نے انہیں بے یار و مددگار کردیا ہے۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 10:55:30
قومی راجدھانی دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ماسک نہیں لگانے پر 500 روپے کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ دہلی آفت انتظام اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 21 Apr 2022 10:48:37
دہلی کے جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کے ذریعہ سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ بلڈوزر کی کارروائی پر روک لگانے کا حکم دیئے جانے کے تقریباً دو گھنٹے بعد تک انہدامی کارروائی چلتی رہی اور اس دوران اس مسجد کا دروازہ بھی توڑ دیا گیا جہاں گزشتہ دنوں تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایم سی ڈی کی اس کارروائی کے دوران جانبداری کا مظاہرہ بھی دیکھنے کو ملا کیونکہ مسجد کا در
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy