Mon, 25 Apr 2022 00:27:51
انکولہ میں سیپیاں پکڑنے کی کوشش میں پہلے پوجا ندی میں گری تو اس کے دو بھائی اس کو ندی سے باہر نکالنے کے لئے ندی میں کود گئے مگر ندی نے تینوں کو نگل لیا۔
View more
Sun, 24 Apr 2022 16:34:22
اڈپی گورنمنٹ گرلزس پی یو کالج انتظامیہ کمیٹی کے نائب صدر اور بی جے پی لیڈر یشپال سوورنا نے آئندہ عام مقامات پر بھی حجاب پر پابندی لگانے کی جو تجویز پیش کی تھی اس پر اڈپی ضلع مسلم اوکوٹا نے سخت اعتراض جتایا ہے ۔ اور اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یشپال سوورنا کا بیان ایک مہذب سماج اور آئین پر مبنی ملک کے جمہوری تقاضوں کے خلاف ہے ۔ یہ سماج میں تفریق اور کشیدگی پیدا کرنے والا بیان ہے ۔ پارٹی کی
View more
Sun, 24 Apr 2022 15:58:17
سکینڈپی یو سی امتحان کے پہلے دن کامرس کی دو باحجاب طالبات نے حجاب کی اجازت نہ دئے جانے پر امتحانی مرکز جاکر واپس اپنے گھر لوٹ گئیں تھیں ، جبکہ دوسرے دن سائنس کی تین باحجاب طالبات نے بھی حجاب کے بغیر امتحان نہ دیتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔
View more
Sun, 24 Apr 2022 12:17:43
قانون کے مطابق نیشنل ہائی ویز پر دو ٹول گیٹس کے درمیان 60 کلو میٹر کا فاصلہ رہنا ضروری ہے ۔ مگر عوام کی طرف سے کئی مقامات پر یہ شکایت سننے کو مل رہی تھی کہ 60 کلو میٹرسے کم فاصلہ کے اندر ہی دو دو ٹول گیٹس قائم کیے گئے ۔ اس کے خلاف احتجاجات بھی ہوتے رہے ہیں ۔
View more
Sun, 24 Apr 2022 12:12:33
بھٹکل عید گاہ روڈ پر واقع اسٹیٹ بینک کی شاخ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا گھپلہ سامنے آیا ہے جس کے بعد بینک کے ہیڈ آفس نے مذکورہ شاخ میں گزشتہ 2 سال سے خدمات انجام دے رہے منیجر انوپ پائی کو معطل کر دیا ہے ۔
View more
Sun, 24 Apr 2022 11:34:21
یک طرف ریاستی حکومت 545پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی سے متعلق گھپلے سے پریشان ہے تو دوسری طرف ریاستی پولیس نے 179پولیس انسپکٹروں کا تبادلہ کردیا ہے۔
View more
Sun, 24 Apr 2022 11:31:11
کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملات کافی حد تک زیر قابو ہیں۔ ریاست میں اب ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے کہ ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے کر اس کا استعمال نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کیا جاسکے۔ اس لئے کرناٹک میں ماسک کے استعمال کو فی الحال لازمی قرار نہیں دیا جائے گا، اس بات کی جانکاری ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے دی۔
View more
Sun, 24 Apr 2022 11:11:15
اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہوئے اجتماعی قتل نے آس پاس کے علاقے میں لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ تھانہ تھروائی کے کھیوراج پور گاؤں میں مجرموں نے ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کا بے دردی سے قتل کر دیا۔
View more
Sun, 24 Apr 2022 11:03:33
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ اگر مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں امن قائم رہے تو تینوں دفاعی خدمات وہاں سے مسلح افواج خصوصی اختیار ایکٹ (افسپا) کو جلد از جلد ہٹانا چاہتی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے گوہاٹی میں 1971 کی جنگ کے سورماؤں کے احترام کی تقریب کے دوران یہ بات کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy