Thu, 02 Jun 2022 11:18:33
مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے گزشتہ روزکہا کہ آبادی پر قابو پانے کیلئے جلد قانون لایا جائے گا-فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر آئی سی اے آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرگینک اسٹریس مینجمنٹ، بڑودہ میں غریب کلیان سمیلن میں شرکت کیلئے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں تھے-جب صحافیوں کے ذریعہ آبادی کنٹرول قانون کے بارے میں پوچھا گیا تو پٹیل نے کہاکہ یہ جلد ہی لایا جائے گا، فکر نہ کریں -
View more
Thu, 02 Jun 2022 11:01:25
گیان واپی مسجد مقدمہ وارانسی سیشن عدالت میں زیر سماعت ہے اور مسلم فریق (انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی) کی طرٖ ف سے وکلاء کامیاب پیروی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف میڈیا میں بھی روز مقدمہ کو لیکر بحث و مباحثہ ہوتا ہے جس میں بحث کرنے والے گیان واپی مسجد کے سلسلہ میں کما حقہ واقفیت نہیں رکھتے جس کی بنا پر آگے چل کر مقدمہ کی کارروائی پر غلط اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔ ٹی وی بحث و مباحثہ میں جانب دار میڈیا
View more
Thu, 02 Jun 2022 10:57:25
سپریم کورٹ نے ملک کے تعلیمی نظام کو لے کر تلخ تبصرہ کیا ہے - منگل کو ایک معاملہ میں جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس ہما کوہلی کی بینچ نے کہا کہ ملک میں تعلیمی نظام ایک انڈسٹری بن چکا ہے، جنہیں بڑے کاروباری گھرانے چلا رہے ہیں -
View more
Thu, 02 Jun 2022 10:52:50
ہمارا آئین ہندو راشٹر کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس لیے بابا صاحب امبیڈکر کے عطا کردہ آئین کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے-مولانا عبیداللہ خاں اعظمی، کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد سمودھان سرکشا آندولن کے تحت ہیٹ پروپیگنڈہ اینڈ جینوسائڈکالس موضوع پر نیشنل کنونشن کے دوران صدارتی تقریر کررہے تھے -
View more
Wed, 01 Jun 2022 22:49:43
گیان واپی اور شرنگار گوری کیس معاملے پر ایک بڑی پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیس سے جڑے ہندو فریق کے وکیل ہری شنکر جین اور وشنو جین کو مقدمہ کی پیروی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 22:43:34
کانگریس پارٹی نے نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سمن بھیجا ہے۔ سمن کے مطابق دونوں کو 8 جون کو ایجنسی کے سامنے اپنا بیان درج کرانا ہے۔ اس سمن پر کانگریس پارٹی نے کہا کہ یہ سیاسی مخالفین کے خلاف کی گئی انتقامی کارروائی ہے اور اس معاملے میں پارٹی نہ تو جھکے گی اور نہ ہی ڈرے گی، بلکہ ڈٹ کر لڑے گی۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 22:36:02
عام طور پر اس موسم میں دہلی کی ہوا کا معیار ٹھیک ٹھاک رہتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں اس کے مطابق راجدھانی کی ہوا کے معیار سے متعلق انڈیکس (اے کیو آئی) بدھ کو بے حد خراب زمرہ میں چلا گیا، جب کہ کچھ علاقوں میں تو اے کیو آئی سنگین زمرے میں پہنچ گیا۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 21:52:59
بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کو لے کر بدھ کے روز کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے کسی لیڈر کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں وی آئی پی چیف اور ریاست کے سابق وزیر مکیش سہنی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اعتراض درج کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 21:44:38
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو 8 جون کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سمن بھیجا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy