Wed, 01 Jun 2022 20:59:04
روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے ہر دن 60 سے 100 فوجی مارے جا رہے ہیں، ساتھ ہی تقریباً 500 فوجی روزانہ زخمی ہو رہے ہیں۔ اس کی جانکاری یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے ایک انٹرویو کے دوران دی۔ ’یوکرین فارم‘ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ زیلینسکی نے امریکہ پر مبنی نیوز میکس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران یہ تبصرہ کیا۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 18:50:34
جالی پٹن پنچایت کے دو اہلکاروں کو پولیس نے جعلسازی کے معاملہ میں حراست میں لیا ہے جن کی شناخت اسماعیل گُبّی اور انور کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:35:12
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاکے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ پر حملے کے پیچھے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:32:00
کمبوڈیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ لی ایلانا نے بدھ کو کہا کہ تمباکو سے متعلق بیماریوں سے کمبوڈیا میں ہر سال 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں اور یہاں کے ماحولیات پر تمباکو صنعت کے مضر اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:28:52
سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی 27 مہینے بعد جیل سے رہائی کے بعد آج پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق اکھلیش یادو اعظم خان سے ملاقات کے لئے دہلی کے گنگا رام استپال پہنچے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں اس ملاقات کے کئی سیاسی معنی اخذ کئے جا رہے ہیں اور اس ملاقات کی اہم کڑی کپل سبل کو قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:25:57
لکھیم پور کھیری تشدد کے ایک اہم گواہ اور بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر دلباغ سنگھ پر منگل کی رات حملہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دلباغ سنگھ کی کار پر موٹر سائیکل سوار 2 بدمعاشوں نے کئی راؤنڈ فائر کیے اور فرار ہو گئے۔ اس حملے میں دلباغ سنگھ بال بال بچ گئے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر حملہ بولا۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:23:11
ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی ’آزادی گورو یاترا‘ آج اختتام پذیر ہو گئی۔ راج گھاٹ پر منعقدہ اختتامی تقریب میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس سیوا دل کے قومی صدر لال جی بھائی دیسائی سمیت کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ کانگریس سیوا دل کی جانب سے گجرات کے سابرمتی سے نکالی گئی اس یاترا میں شامل لوگوں نے 1300 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کیا۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 13:19:37
مئی کا مہینہ ختم ہو گیا اور آج سے جون کا آغاز ہو گیا، مہینہ بدلنے کے ساتھ آج سے بہت سی چیزیں بھی بدل رہی ہیں۔ ان میں سے کچھ چیزیں آپ کے ذاتی مالیات سے متعلق ہیں، جس کا براہ راست اثر آپ کی جیب پر پڑنے والا ہے۔ جون کے آغاز کے ساتھ ہی عوام پر مہنگائی کا اثر مزید شدت اختیار کرے گا۔ آئیے جانتے ہیں کہ نئے مہینے کے آتے ہی کون سی نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں جو آپ کی زندگی کو متاثر کرنے والی ہیں!
View more
Wed, 01 Jun 2022 12:57:32
چاڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے شمال میں سونے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدورں کے درمیان ہونے والے تصادم نے ہلاکت خیز شکل اختیار کر لی جس کی لپیٹ میں آ کر کم ازکم 100 کان کن ہلاک ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy