Tue, 31 May 2022 19:56:01
کرناٹک کے رائچور شہر میں آلودہ پانی پینے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 23 بچوں سمیت 62 افراد بیمار پڑ گئے ہیں، جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ریاستی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پر آلودہ پانی کی فراہمی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Tue, 31 May 2022 18:36:55
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ ستیندر جین کے خلاف معاملہ پوری طرح فرضی ہے اور انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ’’میں نے ذاتی طور پر اس معاملہ کا مطالعہ کیا ہے اور یہ پوری طرح فرضی ہے۔ ہماری حکومت بہت ایمارندار ہے۔ انہیں سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔‘‘
View more
Tue, 31 May 2022 18:34:24
پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل جلد ہی بی جے پی کا ہاتھ تھامنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجدھانی گاندھی نگر واقع بی جے پی دفتر میں ہاردک پٹیل پارٹی کی رکنیت اختیار کریں گے۔
View more
Tue, 31 May 2022 18:30:15
مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع کے بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر سنجے پاٹھک پر ایک صحافی کا اغوا کر اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا الزام لگا ہے۔ الزام ہے کہ غیر قانونی کانکنی کے لگے الزامات پر خبر دکھانے سے ناراض رکن اسمبلی نے صحافی کے کنبہ کے ساتھ عصمت دری کی دھمکی بھی دی ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کرنے میں مصروف ہے، لیکن رویہ ٹال مٹول والا اختیار کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 31 May 2022 18:27:48
دہلی حکومت میں وزیر ستیندر جین کو عدالت نے 9 جون تک کے لیے ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے پیر کو جین کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
View more
Tue, 31 May 2022 18:24:42
جنوبی کنڑا ضلع میں ملالی مسجد تنازعہ پر مسجد انتظامیہ نے مقامی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وی ایچ پی کی عرضی کو خارج کر دیا جائے۔
View more
Tue, 31 May 2022 13:31:23
پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا قتل معاملہ سے جڑے کئی لوگ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون سے پکڑے گئے ہیں، پنجاب پولیس انھیں اپنے ساتھ پنجاب لے گئی ہے۔ پکڑے گئے لوگوں میں سے ایک کے قتل میں شامل ہونے کا اندیشہ ہے۔ پنجاب پولیس ان کے پیچھے تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ ایس ٹی ایف کی مدد لے کر انھیں پکڑا گیا۔ پکڑے گئے لوگ لارنس بشنوئی گینگ کے رکن بتائے جا رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق فی
View more
Tue, 31 May 2022 13:28:31
پیر کی شام دہلی میں ہوئی طوفانی بارش کے نتیجے میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے جگہ جگہ درختوں کے ٹوٹ کر گرنے کے واقعات پیش آئے کئی جگہوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ حالانکہ اس بارش نے شدید گرمی سے لوگوں کو راحت پہنچائی ہے، لیکن دہلی-این سی آر میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ اس طوفانی بارش میں تاریخی جامع مسجد کے گنبد کا اوپر
View more
Tue, 31 May 2022 13:26:06
جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد معاملے میں آج دہلی ہائی کورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ اس دوران عمر خالد کے ذریعہ مہاراشٹر کے امراوتی میں کی گئی تقریر کو عدالت نے زبان کے لحاظ سخت قرار دیا۔ حالانکہ عدالت نے ساتھ ہی کہا کہ غلط زبان استعمال کرنے یا سخت لہجہ اختیار کرنے کو دہشت گردانہ عمل نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy