Wed, 01 Jun 2022 12:04:15
مشہور گلوکار ’کے کے‘ کولکتہ میں ایک لائیو پرفارمنس کے بعد موت کی آغوش میں چلے گیے۔وہ اپنے ہوٹل میں سیڑھوں سے گرے اور جانبر نہ ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق53 سالہ گلوکار مبینہ طور پر اس ہوٹل کی سیڑھیوں سے نیچے گر گئے جہاں وہ کولکتہ کے نذرل منچ آڈیٹوریم میں کنسرٹ کے بعد ٹھہرے ہوئے تھے۔ سی ایم آر آئی ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ گلوکار کو مردہ لایا گیا تھا۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:51:40
بی جے پی نے پیر کو کاشی وشوناتھ مندر-گیان واپی مسجد تنازعہ پر اپنا پہلا آفیشیل بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مسائل کو آئین کے مطابق حل کیا جائے گا، اور عدالتوں کے ذریعہ فیصلہ کیا جائے گا۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ ثقافتی ترقی کے بارے میں بات کی ہے اور وہ عدالت کے حکم پر مکمل طور پر عمل کرے گی۔نریندر مودی حکومت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جے پ
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:47:47
اترپردیش کے ضلع متھرا میں شری کرشن جنم بھومی کی 13.37 ایکڑ زمین کے ایک حصے میں تعمیر شاہی عیدگاہ مسجد سے وابستہ مقدموں کے ایک مدعی نے مسجد میں سروے کمیشن بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے مقامی عدالت میں نظر ثانی کی عرضی داخل کر کے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:38:15
کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جان بوجھ کرغلطیاں کرتے ہیں اور انہوں نے نوٹ بندی کر کے جو گھا دیے ہیں ، ملک کے عوام چوٹ کو بھولے نہیں ہیں ۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:28:21
گیان واپی- شرینگار گوری تنازعہ سے متعلق سروے رپورٹ کی اہم تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو گئی ہیں - یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں - ویڈیو میں شیولنگ جیسی گول شکل سمیت کئی علامتیں نظر آ رہی ہیں - اس کا ذکر کورٹ کمشنر نے اپنی سروے رپورٹ میں کیا ہے-
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:20:37
سپریم کورٹ نے پیر کو ایک بار پھر طلاق حسن کو چیلنج کرنے والی عرضی کی فوری سماعت ملتوی کر دی۔ طلاق حسن کے ذریعے کوئی شخص اپنی بیوی کو تین ماہ تک ہر مہینے میں ایک بار طلاق دے کر طلاق دے سکتا ہے۔اجے رستوگی اور بی وی ناگرتنا کی تعطیلاتی بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ اس معاملے کو رجسٹرار کے پاس درج کریں۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:13:59
حج کمیٹی آف انڈیا نے سفرحج 2022سے متعلق عازمین حج کےلے تازہ رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ سفرحج کےدوران انھیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہواور وہ خوش اسلوبی سے اپنے فریضہ حج کو اداکرسکیں ۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:09:52
عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں اور اسرائیلی پارلیمان ’کنیسٹ‘کے ممبران کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔
View more
Wed, 01 Jun 2022 11:07:00
بی جے پی نے ۱۰؍جون کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے ۲۲؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہے۔ بی جے پی نے اس سے قبل ۳؍ مسلم امیدواروںمختار عباس نقوی، ایم جے اکبر اور سید ظفر اسلام کو راجیہ سبھا میں بھیجا تھا لیکن ان تینوں کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ چونکہ بی جے پی نے ان میں سے کسی کو بھی راجیہ سبھا کے لئے دوبارہ نامزد نہیں کیا ہے لہٰذا بی جے پی کی طرف س
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy