Thu, 02 Jun 2022 21:36:26
گزشتہ 30 مئی کو نریندر مودی نے بطور وزیر اعظم آٹھ سال پورے کر لیے۔ اس موقع پر حکومت کی کارگزاریوں اور ناکامیوں کے بارے میں کئی دعوے کیے جا رہے ہیں۔ امت شاہ سے لے کر کئی بی جے پی کے کئی سرکردہ لیڈروں نے حکومت کی گزشتہ آٹھ سالوں کی حصولیابیوں کی تعریف کی۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 21:31:33
صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ امسال جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے قریب چھ ہزار عازمین فریضہ حج انجام دیں گے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 21:25:35
امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں قتل عام کے بعد اب اوکلاہوما میں بھی کئی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ٹلسا میں سینٹ فرانسس اسپتال کیمپس کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ بعد میں پولیس نے اس حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 21:21:08
کولگام میں خاتون اُستانی اور راجستھان کے بینک منیجر کی ہلاکت کے خلاف جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز ملازمین نے زبردست احتجاجی مظاہرئے کئے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 21:15:46
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیر صحت ستیندر جین کے بعد اب منیش سسودیا کو فرضی مقدمہ میں پھنسانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اروند کیجریوال کی بدھ کے روز وزیر صحت ستیندر جین کی گرفتاری کے تعلق سے بلائی گئی پریس کانفرنس سے یہ دعویٰ کیا۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 21:13:07
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آرہ موہن پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں نے راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک بینک منیجر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 21:07:22
نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بدھ کے روز تجاوزات کے خلاف ایک بڑی مشترکہ مہم شروع کرتے ہوئے جمنا اور ہندن ندیوں کے ڈوب علاقوں میں غیر قانونی کالونیوں اور فارم ہاؤسز کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا۔ میڈیا رپورٹ میں اسے لینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 20:51:04
بہار سے راجیہ سبھا کی پانچ نشستوں کے لئے نامزدگیاں داخل کرنے والے تمام پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے جانے کے بعد تمام کا بلا مقابلہ منتخب ہونا یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے داخل کئے گئے تمام پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ بہار اسمبلی میں پولنگ افسر کی جانب سے کی گئی۔ تمام نامزدگیاں درست پائی گئیں۔
View more
Thu, 02 Jun 2022 20:47:22
وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کو جب پرانے 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں کو واپس لیتے ہوئے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا تو اس کا بڑا مقصد یہ تھا کہ ملک سے جعلی نوٹوں کا صفایہ ہو جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy