Sat, 04 Jun 2022 11:58:18
ہر کے ہمپن کٹا میں واقع منگلورو یونیورسٹی کالج میں حجاب کا تنازعہ جو اٹھا ہے اس تعلق سے متاثرہ طالبات نے مذہبی قائدین سے حمایت طلب کی ہے ۔ منگلورو یونیورسٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر ریاض کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرہ طالبات میں سے ایک غوثیہ نامی طالبہ نے بتایا کہ اس کالج میں ہم پہلے سے ہی حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہی تھیں ۔ یہاں کوئی یونیفارم کوڈ لاگو نہیں
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:52:52
اتر پردیش کے کانپور میں جمعہ کے روز ہونے والے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے تین ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ان میں سے دو پولیس کی طرف سے جبکہ تیسری ایف آئی آر مار پیٹ اور توڑ پھوڑ کا نقصان اٹھانے والے شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایک ہزار نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروئی کرنے کے ساتھ
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:47:40
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔ گوٹیریس نے جمعہ کو یوکرین پر روس کے حملے کے 100ویں دن کہا ’’میں تمام ضرورت مندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے، لڑائی کے علاقوں میں پھنسے شہریوں کے محفوظ انخلاء، شہریوں کے فوری تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کے احترام کے تئیں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:42:03
سری لنکا کے مسلمان اس سال کے حج کی سعادت حاصل نہیں کریں گے، جزیرے کی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے درمیان منتظمین حج نے یہ اعلان کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی والے ملک سری لنکا کی مجموعی آبادی کے تقریباً 10 فیصد افراد مسلمان ہیں۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:37:11
آر ایس ایس (راشٹریہ سوم سیوک سنگھ)کے سربراہ موہن بھاگوت نے گیان واپی مسجد کے وضوخانہ سے شیولنگ برآمد ہونے کے دعووں اور پھر ملک بھر میں کئی مسجدوں پر کھڑے کئے گئے تنازعات کے درمیان واضح کردیا ہے کہ اب سنگھ کی طرف سے مندروں کے حوالہ سے کوئی تحریک نہیں چلائی جائے گی-
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:33:09
کیرلا کے وزیر اعلیٰ پی وجین نے کہا ہے کہ وہ اپنی ریاست میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کو لاگو نہیں کریں گے- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی اے اے پر ان کی حکومت کا موقف مکمل طور پر واضح ہے-
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:28:27
آندھرا پردیش کے اناکاپلّے ضلع میں ایک دوا کمپنی میں گیس رساؤ سے پاس میں ایک فیکٹری میں کام کر رہیں تقریباً 200 خاتون ملازمین کی طبیعت بگڑ گئی۔ خواتین نے الٹی، سر درد اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی۔ اس کے بعد سبھی متاثرہ ملازمین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہیں۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:19:34
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کانگریس میں نمبر ٹو پوزیشن پر کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے- خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آزاد کو فون کرکے یہ پیشکش کی تھی-
View more
Sat, 04 Jun 2022 11:15:25
رواں سال سفر حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہونے کیلئے حج کمیٹی اور پرائیویٹ حج ٹو رآپریٹروں کے ذریعہ جانے والے عازمین نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور رشتہ داروں سے ملاقاتوں، دعوتوں اور دعائیہ محفلوں کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے-ایسے میں مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے یہ رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں کہ سفر حج کیلئے حج کمیٹی کے ذریعے جانے والے ہر عازم حج کا روانگی کیلئے کی جانے والی بکنگ سے قبل کووڈ جانچ کیلئے آر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy