Sat, 04 Jun 2022 10:56:21
کولکاتا میں ایک اسٹیج پرفارمنس کے بعد گلوکار کے کے کی موت کے مدنظر شہر کی پولیس نے بند جلسہ گاہوں (آڈیٹوریم) میں کالج فیسٹ (تقریب) کے لیے اضافی شرطیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتا پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق پہلی اور ابتدائی شرط جلسہ گاہ میں ایک اہل ڈاکٹر کے ساتھ کم از کم ایک ایمبولنس کا انتظام ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی حالت میں کسی شخص کو نزدیکی اسپتال میں لے جایا جا سکے۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 10:53:07
مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے تمل ناڈو، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹرکے لوگوں کو محتاط رہنے اور کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 10:50:05
حیدرآباد کے جوبلی ہلز تھانہ علاقہ میں 28 مئی کو ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے الزام میں 5 نابالغوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں والد کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔
View more
Sat, 04 Jun 2022 10:45:33
)پیغمبر محمدؐ کے خلاف بی جے پی ترجمان نپور شرما کے ذریعہ کئے گئے قابل اعتراض تبصرے کے خلاف اترپردیش کے ضلع کانپور کے بیگم گنج علاقے میں کیا گیا بنداور پرامن مظاہرے کا اعلان جمعہ کے بعدفسطائیوں کے تشدد کے بعد دوگروپوں میں کشیدگی کی شکل اختیار کرگیا-اس پرتشددجھڑپ میں 6افرادکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے -وہیں 18 مظاہرین کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے اور موقع پر کثیرمقدار میں پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے -
View more
Fri, 03 Jun 2022 22:02:26
گیان واپی مسجد تنازعہ پر جاری بحث کے دوران آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ذریعہ 2 جون کو دیے گئے بیان نے بھی ہنگامہ شروع کر دیا ہے۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:56:58
شیوسینا رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر کشمیر میں ہندوؤں کے قتل کیے جانے پر سوال کھڑے کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:54:04
الہ آباد ہائی کورٹ نے آریہ سماج مندر کی جانب سے جاری اسناد کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس رجنیش کمار کی بنچ نے الہ آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) اجے کمار پانڈے کو حکم دیا ہے کہ الہ آباد کے کڈن گنج واقع آریہ سماج مندر کے مبینہ سربراہ سنتوش کمار شاستری کی جانب سے جاری کردہ شادی کی سند اور آریہ سماج مندر کے طریقہ کار کی تحقیقات کی جائیں۔
View more
Fri, 03 Jun 2022 21:51:32
امریکہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی مقامات اور اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 2021 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا کے ہر کونے میں مذہبی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy