Thu, 08 Sep 2022 11:12:41
بنگلوو شہر میں ہو رہی مو سلا دھار بارش کی وجہ سے ہو رہیپریشانی او ر وراج کا لوے میں پانی کے آسان بہاؤ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے غیر قانونی قبضہ جات کو فوری ہٹانے کے لئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے فیصلہ لیتے ہو ئے قبضہ جات کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 11:06:33
بارش کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کر رہے شہر بنگلور کے مقامات کا وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے منگل کی دیر رات دورہ کر کے جائزہ لیا۔ بارش کی وجہ سے شدید طورپر متاثر یملور اور بیلندور حدود کا بومئی نے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) زونل افسر ڈمقامی رکن اسمبلی کے ہمراہ دورہ کیا،وزیر اعلیٰ کو جیپ کے ذریعہ متاثرہ علاقوں کو لے جایا گیا۔
View more
Wed, 07 Sep 2022 22:08:50
پلاموں ضلع واقع مناتو بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر (بی ڈی او) نے پانکی کے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر ششی بھوشن پرساد مہتا اور ان کے حامیوں پر مار پیٹ اور ان کی رہائش میں توڑ پھوڑ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ معاملہ تقریباً ڈیڑھ ماہ پرانا ہے، لیکن اس تعلق سے ایف آئی آر اب درج ہوئی ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2022 22:01:37
کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف داخل عرضی پر آج سپریم کورٹ میں زوردار بحث ہوئی۔ اسکول یونیفارم کے ساتھ مسلم طالبات کے ذریعہ حجاب کے استعمال کو لے کر کئی طرح کے سوالات اٹھائے گئے اور اس پر دلیلیں بھی پیش کی گئیں۔ جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی دو رکنی بنچ نے سماعت کے دوران حجاب پر پابندی کے خلاف عرضی داخل کرنے والے فریق کے وکیل سے کچھ تلخ سوال بھی کی
View more
Wed, 07 Sep 2022 21:55:41
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار 2024 کے لوک سبھا انتخاب کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کے مقصد سے گزشتہ 3 دنوں سے دہلی میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ اسی ضمن میں نتیش کمار نے آج این سی پی چیف شرد پوار سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔
View more
Wed, 07 Sep 2022 21:52:54
ہندوستان میں بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ دینے کے مقصد سے کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ تمل ناڈو واقع کنیاکماری سے آج شروع ہو گئی۔
View more
Wed, 07 Sep 2022 20:04:13
ایس آئی ٹی نے کانپور کے نائی روڈ پر تشدد کے معاملے میں مفرور 17 ملزمان کے خلاف عدالت سے این بی ڈبلیو لیا ہے۔ ان کی تلاش بھی جاری ہے۔
View more
Wed, 07 Sep 2022 19:58:20
راہل گاندھی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے آغاز سے قبل تمل ناڈو کے شری پیرمبدور میں اپنے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست میں انہوں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے لیکن اپنے ملک کو نہیں کھونا چاہتے۔
View more
Wed, 07 Sep 2022 19:55:03
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے صفورہ زرگر کا پی ایچ ڈی میں داخلہ منسوخ کئے جانے پر طلبا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور کیمپس میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ طلبا کا الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ صفورہ کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy