Thu, 08 Sep 2022 12:53:58
پچھلے دنوں ہوئے بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین نیٹارو بیلارے مرڈر کیس کی تحقیقات کر رہی این آئی اے کی ٹیم نے بی سی روڈ پر واقع ایس ڈی پی آئی کارکن ریاض فرنگی پیٹ کے مکان پر آج علی الصبح چھاپہ مارا اور تلاشی مہم چلائی ۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 12:51:24
گوا کے مڑگاوں میں اسکولی بچوں کو لے جا رہی بس بال رتھ اور ایک موٹر بائک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا ۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 12:47:59
پڑوسی ریاست گوا کے کانکونا میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، جبکہ دیگر آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کار پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی، جس کے بعد مخالف سمت سے آنے والی کارکو ٹکر ماردی۔ اس کے فوراً بعد ایک بائک سوار جو قریب سے گذررہا تھا، اُس کی بائک بھی حادثے کی زد میں آگئی اور بائک سوار بھی شدید زخی ہوگیا۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 12:45:32
نیشنل ہائی وے 66 پر واقع پتور کے امباگیلو میں امرت گارڈ ن کے پاس سڑک پار کرتے وقت بس کی ٹکر سے ایک 65 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ، جس کا نام ہیبری کی رہنے والی وسنتی شیٹی بتایا گیا ہے ۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 12:23:20
) شیموگہ میں جاریہ سال فروری میں بجرنگ دل کے ایک کارکن کوہلاک کرنے کی واردات پیش آئی تھی، اس واردات کو لے کر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس واردات کو انجام دینے والے ملزمین ، ہندوبرادری سے نفرت کرتے تھے
View more
Thu, 08 Sep 2022 12:19:58
دہلی پولیس نے چہارشنبہ کے دن دہلی ہائی کورٹ میں اپنی بحث مکمل کرلی۔ اس نے جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی مخالفت کی جسے فروری 2020 کے دہلی فسادات کی مبینہ سازش سے جڑے یو اے پی اے کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 12:16:45
کانگریس قائد کنہیا کمار نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی 1990کی رتھ یاترا ستہ (اقتدار) کے لئے تھی لیکن کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ستیہ(سچائی) کے لئے ہے۔ کنہیا کمار نے جنہیں کانگریس نے بھارت یاترا بنایا ہے‘ کہا کہ کانگریس کی یہ پہل پوری طرح سیاسی نہیں ہے۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 11:58:38
مشن ۲۰۲۴ء کیلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا زور و شور سے شروع ہو گئی ہے۔ کانگریس کے لیڈران اور کارکنان انتہائی پرجوش ہیں۔ جب راہل گاندھی ترنگے کو لے کر آگے بڑھتے نظر آئے تو کارکنان کے چہرے پر ایک چمک دکھائی دے رہی تھی اور ان کے ساتھی قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھ رہے تھے۔
View more
Thu, 08 Sep 2022 11:53:50
جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے پسماندہ طبقہ یعنی او بی سی کے لیے ریزرویشن کو 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کرنے کی قواعد شروع کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سورین کے ذریعہ 5 ستمبر کو اسمبلی میں کیے گئے اعلان کو زمین پر اتارنے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy