کاروار، 4 جولائی (ایس او نیوز): اتر کنڑا ضلع میں ووٹر لسٹ کی جامع نظرثانی 2026 کے تحت گھر گھر سروے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلع انتخابی افسر و ضلع کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا کے مطابق ضلع میں مجموعی طور پر 12,30,037 رائے دہندگان ہیں، جن میں سے اب تک 11,58,776 ووٹروں کی میپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک 9,59,565 اینیومریشن فارم تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 15,937 فارموں کی کمپیوٹرائزیشن بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
گھر گھر سروے کے دوران اب تک 372 ایسے ووٹروں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں مستقل نقل مکانی، وفات یا دوہری اندراج کے معاملات شامل ہیں۔ ان میں 56 مستقل طور پر دوسرے مقامات منتقل ہونے والے، 294 وفات پا چکے افراد اور 19 دوہری اندراج (ڈپلیکیٹ) کے معاملات شامل ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل شفاف انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ انتخابی فہرست کو مکمل طور پر درست اور تازہ بنایا جا سکے۔