Thu, 15 Sep 2022 11:12:21
مہاراشٹر میں شندے حکومت بھلے ہی تشکیل پا چکی ہے، لیکن اتھل پتھل اور اندیشوں کا دور ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ریاست میں ترقیاتی سرگرمیاں میں بھی ابھی تک صحیح انداز میں شروع نہیں ہو پائی ہیں اور سیاسی بیان بازیاں اور الزام تراشیاں بھی زوروں پر ہیں۔ بدھ کے روز مہاراشٹر کے سابق وزیر اور ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے شندے حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے مہاراشٹر کی ن
View more
Thu, 15 Sep 2022 10:58:33
کرناٹک میں اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کے خلاف معاملوں کے لیے تشکیل خصوصی عدالت نے بدھ کے روز بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا کو جھٹکا دیتے ہوئے لوک آیکت پولیس کو ان کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ درج کرنے اور وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے اقتدار کے غلط استعمال کے الزامات کی جانچ کرنے کا حکم دیا۔
View more
Thu, 15 Sep 2022 10:53:15
ہندوستان میں شرح بے روزگاری ایک بار پھر اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی ہے- سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی(سی ایم آئی ای)کے اعداد و شمار کے مطابق اگست ماہ میں شرح بے روزگاری8.3فیصد پر ہے جو گزشتہ12مہینوں کی اعلیٰ سطح ہے- گزشتہ سال یعنی اگست2021میں بھی شرح بے روزگاری8.35فیصد تھی-
View more
Wed, 14 Sep 2022 21:12:59
عدالت عظمیٰ میں آج ایک بار پھر تعلیمی ادروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف داخل عرضی پر سماعت ہوئی۔ اس دوران عرضی دہندہ کی طرف سے پیش وکیل حذیفہ احمدی نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تقریباً 17 ہزار طالبات نے اسکول چھوڑ دیا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2022 21:04:34
کیرالہ سے تعلق رکھنے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے منظور ہونے کے باوجود انہیں جیل سے رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے بتایا کہ صدیق کپن کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا ایک مقدمہ زیر تفتیش ہے، لہذا انہیں فی الحال جیل سے رہا نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Wed, 14 Sep 2022 19:18:35
حقیقی حد متارکہ یعنی ایل اے سی پر ہندوستانی اور چینی افواج کے پیچھے ہٹنے کے حوالہ سے کانگریس پارٹی نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ بولا ہے۔ سپریہ شرینیت نے کہا کہ ہندوستان کی فوج اپنے گشت کے مقام سے پیچھے ہٹ رہی ہے، یہ دستبرداری نہیں ہے بلکہ حکومت سمجھوتہ کر ہی ہے، جمود کہاں ہے؟
View more
Wed, 14 Sep 2022 19:13:38
مرکزی حکومت پر پنجاب میں عآپ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ بیان ریاستی وزیر مالیات ہرپال سنگھ چیما کا سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدھ کے روز ان 11 اراکین کے ناموں کا انکشاف کیا گیا ہے جنھوں نے پنجاب میں عآپ حکومت کو جھٹکا دینے کی کوشش کی۔
View more
Wed, 14 Sep 2022 19:09:50
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی زمین کا ایک بڑا حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کر دیا ہے۔
View more
Wed, 14 Sep 2022 19:07:21
گوا میں کانگریس کے 8 ارکان اسمبلی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ دگمبر کامت اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سمیت کانگریس ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی موجودگی میں بھگوا پارٹی کا دامن تھاما۔ کانگریس پارٹی نے اسے بی جے پی کی طرف سے شروع کیا گیا ’آپریشن کیچڑ‘ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے اس
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy