Thu, 15 Sep 2022 23:11:39
اتر پردیش میں مدارس کے سروے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور دھیرے دھیرے ہر چھوٹے و بڑے مدارس میں سرکاری افسران پہنچ رہے ہیں۔ 15 ستمبر کی صبح ہندوستان کے بڑے اور تاریخی مدارس میں شمار دارالعلوم ندوۃ العلماء میں انتظامیہ کی ٹیم سروے کے لیے پہنچی۔
View more
Thu, 15 Sep 2022 23:07:50
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کے لیے طے شدہ عمر میں جلد ہی اس میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ بار کاؤنسل آف انڈیا نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججوں کی سبکدوشی کی عمر بالترتیب 65 اور 67 سال کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کی وکالت کی ہے۔ فی الحال ہائی کورٹ کے جج 62 سال اور سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر میں سبکدوش ہوتے ہیں۔
View more
Thu, 15 Sep 2022 23:04:49
یوکرین پر روسی حملہ کے بعد وہاں بڑی تعداد میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہندوستانی طلبا وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی مرکز کی مودی حکومت سے یہ مطالبہ کیا جاتا رہا کہ انھیں ملک میں ہی اپنی ڈگری مکمل کرنے کی اجازت دی جائے، لیکن اب تک ایسا نہیں ہو پایا ہے۔
View more
Thu, 15 Sep 2022 23:01:50
جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے ریاست میں ڈومیسائل کی نئی پالیسی کے ڈرافٹ کو بدھ کے روز منظوری دے دی۔ اب یہ بل کے طور پر اسمبلی میں پاس ہونے اور گورنر کی منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔
View more
Thu, 15 Sep 2022 20:28:33
ہیبری کے مین روڈ پر واقع دو زیورات کی دکانوں میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس کے دوران چوروں نے دوونوں دکانوں سے زیورات اڑا لیے۔
View more
Thu, 15 Sep 2022 20:25:32
کل پیش آئے سڑک حادثہ میں انجان گاڑی کی ٹکر سے سامرتھ (14سال) نامی جو لڑکا شدید زخمی ہوا تھا اس نے زخموں کو تاب نہ لاتے ہی آج اسپتال میں دم توڑ دیا۔
View more
Thu, 15 Sep 2022 12:55:30
لکھیم پور کھیری واقعہ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’لکھیم پور میں دو نابالغ دلت بہنوں کا دن دیہاڑے اغوا کے بعد قتل ایک انتہائی پریشان کن واقعہ ہے۔عصمت دری کرنے والوں کو رہا کرانے اور ان کی عزت کرنے والوں سے خواتین کے تحفظ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ہمیں اپنی بہنوں اور بچیوں کے لیے ملک میں محفوظ ماحول بنانا ہے۔‘‘
View more
Thu, 15 Sep 2022 12:21:38
وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اسمبلی میں کہا ہے کہ ریاست میں کنڑا زبان کو ہی فوقیت دی گئی ہے، کنڑا زبان کے استعمال کو لازمی بنانے کے لئے ایوان میں نیا قانون بنا کر اس بل کو منظور کیا جاۓ گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy