Sat, 17 Sep 2022 11:43:03
کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے الزام لگایا کہ بی جے پی انہیں اور کانگریس پارٹی کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہیں حراساں کرنے ای ڈی کے ذریعہ سمن جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2022 11:30:22
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ماننا ہے کہ ان کے سیاسی حریف ضرور ہیں لیکن ان کا کوئی دشمن نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کہا گیا ہے کہ سیاسی طور پر اختلاف کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی ذاتی طور نفرت کرنی ہے، موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔
View more
Sat, 17 Sep 2022 11:26:32
کانپور کے پانڈو نگر واقع پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں بڑی لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر کرنسی چیسٹ میں رکھے 42 لاکھ روپے بھیگ کر سڑ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے بینک کے چار افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2022 11:22:50
دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو گرفتار گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری دہلی وقف بورڈ میں بدعنوانی کے تعلق سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل امانت اللہ خان کے کئی ٹھکانوں پر اے سی بی کی ٹیموں نے چھاپہ ماری کی تھی جس کے دوران کثیر مقدار میں نقدی برآمد ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نقدی کے ساتھ ساتھ کچھ ثبوتوں کی برآمدگی کے بعد امانت اللہ خان کی گرفتاری ہوئی ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2022 11:17:57
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنی ایک عرضی میں بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کے ذریعہ وقف ایکٹ 1995 سے متعلق مفاد عامہ عرضی (پی آئی ایل) کی شدید مخالفت کی ہے۔
View more
Sat, 17 Sep 2022 11:14:24
راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ کیرالہ میں اس یاترا کو لوگوں کا خوب پیار مل رہا ہے۔ راہل گاندھی اس محبت اور اپنائیت کو دیکھ کر بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 17 Sep 2022 11:07:14
مانسون نے اتر پردیش، بنگلورو اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں تباہی کا عالم پیدا کر رکھا ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق مانسون کی معمول کے مطابق واپسی کی تاریخ 25 ستمبر کے آس پاس ہے، لیکن جاتے جاتے اس مانسون نے اپنے تلخ تیور دکھا دیے ہیں۔ پہلے بنگلورو میں موسلادھار بارش ہوئی، اور پھر آج یوپی میں بارش کی قہرناکیوں کے سبب اب تک 13 افراد کی موت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔
View more
Sat, 17 Sep 2022 00:01:10
موڈبیدری کے اشوتھ پورا کے ایک گھر میں گھس کر وہاں تنہا رہنے والی خاتون کو لوٹنے والے 3 ملزمین کو شہر کی سی سی بی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy