Sun, 18 Sep 2022 12:01:47
ہبلی عید گاہ میدان میں اس بار گنیش اتسو منانے کے بعد اس شہر کے مسلمانوں میں کافی اضطراب کی کیفیت ہے اور کافی جدوجہد کے بعد بھی عید گاہ میدان پر گنیش مورتی کو بٹھانے ں ے روکنے میں ناکامی پر غم وغصہ بھی ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:50:56
راجستھان کی کانگریس حکومت نے ہفتہ کے روز کھلاڑیوں اور اتھلیتوں کے لیے ’خوشیوں کا پٹارہ‘ کھولتے ہوئے کچھ اہم اعلانات کیے۔ گہلوت حکومت نے اتھلیوں کو سرکاری ملازمت میں 2 فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی 229 باصلاحیت کھلاڑیوں کو آؤٹ آف ٹرن ملازمت دینے کے ساتھ کوچ اور کھلاڑیوں کے لیے پنشن کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ اتنا ہی نہیں، حکومت نے بین الاقوامی میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے انع
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:36:38
لگاتار ہوئی بارش کا اثر تھا کہ راجدھانی کے وی وی آئی پی علاقے دل کشا میں دیوار منہدم ہونے سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی، اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:33:20
مدھیہ پردیش کے شیوپور میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کیا جس میں نامیبیا سے ہندوستان آئے چیتوں، این جی اوز کو مضبوط بنانے سے متعلق اٹھائے جانے والے کچھ اقدامات اور دیگر باتوں کا تذکرہ کیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:29:01
وزیر اعظم نریندر مودی کے یومِ پیدائش کو دیکھتے ہوئے بی جے پی حکمراں ریاستوں میں پارٹی کے سرکردہ لیڈران جشن منا رہے ہیں، حالانکہ اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کی ناکامیوں کو ظاہر کرنے پر آمادہ ہیں۔ اس درمیان کچھ ریاستوں میں نوجوان طبقہ پی ایم مودی کے یومِ پیدائش کو ’قومی یومِ بے روزگار‘ کے طور پر منا رہا ہے۔ کانگریس نے اس تعلق سے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور روزگار سے جڑے 6 تلخ سوا
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:25:27
جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں ایک بس ندی میں گر گئی ہے۔ اس حادثہ میں اب تک 7 افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی بتایا جا رہا ہے کہ کئی مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بس میں 52 افراد سوار تھے۔ بس میں سوار سبھی مسافر گریڈیہہ سے رانچی مذہبی ’کیرتن پروگرام‘ میں حصہ لینے جا رہے تھے۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:18:42
اتر پردیش کے سرکاری راشن کو کسی طرح ہریانہ میں بھیجنے اور وہاں فروخت کرنے کی تیاری چل رہی تھی، لیکن اس منصوبہ کو پولیس نے ناکام کر دیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:15:29
وارانسی ضلع جج کی عدالت میں گیان واپی-شرنگار گوری معاملے کی سماعت آئندہ 22 ستمبر کو مقرر ہے۔ لیکن مسلم فریق نے عدالت کی طرف سے سماعت کے لیے دی گئی اس تاریخ کو کم از کم آٹھ ہفتہ بعد کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت کے ذریعہ طے کردہ تاریخ کو انجمن انتظامیہ کے وکلاء نے چیلنج پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ 8 ہفتے کے پہلے یہ تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 11:05:16
بھارت جوڑو یاترا نے منزل کی طرف بڑھتے ہوئے 200 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا ہے۔ آج اس کی جانکاری کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی، اور ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا گیا۔ پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے ’’سنگ میل طے! بھارت جودو یاترا نے 200 کلومیٹر مکمل کر لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy