Sun, 18 Sep 2022 21:00:36
اتر پردیش کے وزیر میانکیشور شرن سنگھ 2017 میں ایک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں سلطان پور کی ایک عدالت میں پیش ہوئے اور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، 500 روپے کا جرمانہ جمع کرایا۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 20:56:36
گزشتہ دو سالوں میں وبا کی وجہ سے راجستھان میں سیاحوں کی تعداد میں کافی کمی آئی تھی لیکن اب سیاح راجستھان کا رخ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کا محکمہ سیاحت بھی نئے قدم اٹھا کر اور چیلنجوں کو کم وقت میں مواقع میں تبدیل کر کے کامیابی کی کہانی تحریر کر رہا ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 20:52:38
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے 2024 میں بی جے پی کو چیلنج کرنے کے لیے متحد ہونے والے اپوزیشن کا محور بننے کے حوالہ سے ایک اور خبر ہے۔ انہیں یوپی سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ درست ہے کہ یہ دعوت ان کی پارٹی کی ریاستی قیادت نے خود دی ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اس میں سماج وادی پارٹی کی رضامندی بھی شامل ہے۔ اس کو ماضی میں لکھنؤ میں ایس پی-جے ڈی یو کے ساتھ آنے والے یا ’نتیش + اکھلی
View more
Sun, 18 Sep 2022 20:49:03
وزیر خارجہ ایس جے شنکر 18 سے 28 ستمبر تک امریکہ کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ 18 سے 24 ستمبر تک نیویارک کے اپنے دورے کے دوران، جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77 ویں اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ 77ویں یو این جی اے کا موضوع "لمحہ فکریہ: باہم مربوط مسائل کا انقلابی حل" ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 20:44:44
موہالی میں واقع چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر لڑکیوں کی ویڈیو لیک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو بنانے کا الزام ہاسٹل میں رہنے والی ایک لڑکی پر ہے۔ پولیس نے ملزم لڑکی کو گرفتار کر لیا اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 20:26:04
بھٹکل ٹی ایم سی اجازت حاصل کیے بغیر نشچل مکّی وینکٹرمنا مندر کے قریب 'مہادوار' اور اسارکیری کراس پر 'ٹیپو سلطان گیٹ' کی تعمیر روکے جانے کا معاملہ اب ٹی ایم سی اور مقامی ایم ایل اے سنیل نائک کے بیچ آمنے سامنے کی لڑائی کے طور پر سامنے آرہا ہے ،
View more
Sun, 18 Sep 2022 13:04:30
یوم انضمام حیدر آباد کے موقع پر بی جے پی اورٹی آر ایس دونوں آمنے سامنے آگئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھررائو نے جم کر ایک دوسرے پر تنقیدیں کیں اور اپنی اپنی پارٹی کے کارکنوں کو واضح پیغام دیا۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 13:00:44
ان الزامات کے درمیان کہ مودی سرکار اپنے خلاف آواز بلند کرنے والے سماجی کارکنان اور شہری سماج کے اراکین کا منہ بند کرنے کیلئے ان پر یو اے پی اے عائد کرکے جیل میں ٹھونس دیتی ہے، تازہ اعدادوشمار سے انکشاف ہو اہے کہ گزشتہ ۶؍ برس میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کئے گئے افراد میں سے صرف ۳؍ فیصد پر ہی جرم ثابت ہوسکا ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2022 12:32:23
بیچارہ ہندوستانی مسلمان! ابھی بابری مسجد فیصلے پر اس کے آنسو تھمے بھی نہ تھے کہ بنارس کی گیان واپی مسجد کا معاملہ عدالت میں کھل گیا۔ پھر متھرا کی عیدگاہ اور قطب مینار دہلی کی مسجد قوت اسلام کے معاملات بھی عدالت میں زیر بحث ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy