Mon, 21 Nov 2022 11:52:18
ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہاکہ انگریزوں نے تعلیم کو محض روزگار کے حصول کے راستے کے طور پر پیش کیا۔ تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے لاگو نئی قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) ایسی سوچ کو بدل رہی ہے اور تعلیم کو بہتر کر رہی ہے۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 11:46:13
ملک اور ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی کے لئے عوام کے مفادات سے کچھ لینا دینا نہیں۔ ہندو یا مسلمان جو بھی ہو ان تمام کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر بی جے پی صر ف اور صرف اس کے ذریعہ اقتدارپر اپنی پکڑ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر اور چامراج پیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہی۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 11:27:06
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلیوں کو جنگل میں رہنے والے کہہ کر ان کی اصلی شناخت کو مٹانے کا کام کر رہی ہے تاکہ وہ ہمیشہ جنگل میں رہیں اور انہیں اپنے مالکانہ حقوق نہ ملیں۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 11:24:40
ضلع کے دیساری تھانہ علاقے کے سلطان پور گاؤں میں اتوار کی رات بے قابو ٹرک کے ڈرائیور نے کئی لوگوں کو روند ڈالا۔ سب لوگ کھانا کھا کر گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ اس خوفناک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 11:18:24
سابق گورنر ستیہ پال ملک نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے، کیونکہ کئی لڑائیاں ہونے والی ہیں اور اس کے لئے ذمہ دار صرف مودی حکومت ہوگی۔ ملک نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اقتدار آتا اور جاتا ہے، مُلک کو ایسی بری حالت میں نہ ڈالیں کہ اسے دوبارہ بہتر نہ کیا جا سکے۔"
View more
Mon, 21 Nov 2022 11:12:47
ایکواڈور نے انر ویلنشیا کے دو گولوں کی بدولت اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو 2-0 سے شکست دی۔اگر ویلنشیا کے پہلے گول کو وی اے آر (ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) کے ذریعہ آف سائڈ نہیں قرار دیا جاتا تو ویلنشیا کی پہلے ہی میچ میں ہیٹ ٹرک ہوتی۔ یہ پہلا عالمی کپ ہے جس میں میزبان ٹیم اپنا افتتاحی میچ ہار گئی ۔
View more
Sun, 20 Nov 2022 23:34:40
کیرالہ میں پورتھر کے نزدیک پنچیکداو میں بھرتھپوجھا ندی میں ایک کشتی الٹنے سے دو خواتین سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Sun, 20 Nov 2022 23:28:27
گجرات اسمبلی انتخابات میں باغیوں نے بی جے پی کو پریشان کیا ہوا ہے اور باغیوں کے رویے سے پارٹی میں خوف و ہراس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب بی جے پی نے باغیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پارٹی نے 7 لیڈروں کو معطل کر دیا ہے، جنہوں نے ان سیٹوں سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے، کیونکہ ان رہنماؤں کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیئے تھے۔
View more
Sun, 20 Nov 2022 23:25:25
بارش کے امکان کے پیش نظر تمل ناڈو کے محکمہ محصولات نے دریاؤں کے کنارے رہنے والے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آبی ذخائر سے پانی چھوڑا جا سکتا ہے۔ ریاستی محکمہ محصولات نے کہا کہ 121 کثیر مقصدی سائیکلون شیلٹر اور 5093 ریلیف مراکز تیار کیے گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy