Tue, 22 Nov 2022 12:22:57
چودھری انل کمار نے اپنے ایک بیان میں کہاہے ’’دہلی میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) الیکشن میں بی جے پی کو اپنی شکست کا یقین ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 12:15:16
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز پانچ ٹی وی نیوز چینلوں کو دہلی آبکاری پالیسی سلسلے میں مبینہ طور پر غلط رپورٹنگ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 12:07:18
شہر کے پی ڈبلیو ڈی انسپکشن بنگلو میں پارک کی گئی ایک ایمبولینس گاڑی میں موجود وینٹی لیٹر ، سکشن مشین اور اسٹیپنی ٹائر چرانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 12:02:44
جبل علی فری زون میں 'ایکواکلچر' کمپنی کی جانب سے آر اے ایس ٹیکنیک والا جھینگا پالن کا پہلا اور سب سے بڑا فارم قائم کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں 'ایمیریٹس نیشنل ایکواکلچر کی ماتحت فرم 'پرائم ایکوا کلچر' اور جبل علی فری زون (جافزا) کے بیچ "شرِمپ آر اے ایس فارم" کے لئے معاہدہ طے ہوا ہے ۔ توقع ہے کہ یہ جھینگا فارم آئندہ سال کے ابتدائی سہ ماہی دور میں کام شروع کرے گا ۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:50:10
امریکہ کے کولوراڈو کے شہر میں ایل جی بی ٹی کیو کے ایک نائٹ کلب میں ہفتے کی رات کو بندوق بردار کی فائرنگ کا ہولناک منظر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:45:30
پیر کو نئے الیکشن کمشنرارون گوئل نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال۔ صدر دروپدی مرمو نے ہندوستانی انتظامی سروس کے سابق افسر گوئل کو ہفتہ کے روز الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:41:20
فیفا عالمی کپ کے ایک انتہائی دلچسپ مقابلے میں ہالینڈ کی ٹیم نے سینیگال کی افریقی ٹیم کو صفر کے مقابلہ دو گول سے شکست دے کر تین پوائنٹ حاصل کر لئے۔ ہالینڈ کی ٹیم کو مضبوط کہا جا رہا تھا لیکن سینیگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلا گول کھیل کے ۸۴ ویں منٹ میں ہالینڈ کے نوجوان کھلاڑی گکپو نے کیا ۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:39:00
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے فی الحال 8 ڈالر میں بلیو ٹِکس دینے کی اسکیم پر پابندی لگا دی ہے۔ کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جب تک وہ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر لیتے، بلیو ٹک کے لیے پیڈ سکیم دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:36:23
مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستانی کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دی جاتی ہے تو وہ این ڈی اے حکومت کے شکر گزار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر وہ کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دیتے ہیں تو میں موجودہ حکومت کا شکرگزار ہوں گا کیونکہ یہ صرف ایک تصویر ہے نہ کہ موہن داس کرم چند گاندھی یا ان کی روح اور نہ ہی یہ کسی نظریے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy