Sat, 19 Nov 2022 11:39:28
آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن (اے آئی بی ای اے) نے ہفتہ یعنی 19 نومبر کو مجوزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو واپس لے لیا ہے۔ انڈین بینکس ایسوسی ایشن کے بیشتر مطالبات ماننے پر رضامندی کے بعد اے آئی بی ای اے نے ہڑتال منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Sat, 19 Nov 2022 11:36:10
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ہیلمٹ کے بعد اب بے لگام آٹو چلانے پر ریاستی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ ہائی کورٹ نے سخت الفاظ میں کہا کہ حکومتی رپورٹوں کا انبار لگ گیا ہے لیکن سب کچھ کاغذی ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت سے سوال کیا کہ ریاست بھر میں ضوابط کے خلاف چلنے والے کتنے آٹو اب تک ضبط کئے گئے ہیں؟
View more
Sat, 19 Nov 2022 11:31:06
تمل ناڈو میں برسراقتدار ہونے کا خواب دیکھ رہی بی جے پی کو جلد ہی زوردار جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ 2019 کے لوک سبھا اور 2021 کے اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے اب ریاست میں اپنی طاقت برقرار رکھنے کے لیے نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ نئی پالیسی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:33:50
مدھیہ پردیش کے اندور واقع ایک مٹھائی کی دکان پر ڈاک سے چٹھی موصول ہوئی ہے۔ اس چٹھی میں راہل گاندھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی اور اندور کو بھی بم سے دہلا دینے کی تیاری کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:27:54
سپریم کورٹ میں 17 نومبر کو ایک ایسی عرضی پر سماعت ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی طرح ای سی آئی (الیکشن کمیشن آف انڈیا) کے لیے خود مختار سکریٹریٹ ہو، اپنا بجٹ ہو، تینوں کمشنروں کو یکساں حقوق ملیں (یعنی چیف الیکشن کمشنر) اور ضرورت پڑنے پر کمشنروں کو بھی ہٹانے کے لیے مواخذہ کا عمل اختیار کیا جائے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:24:46
گجرات انتخابات کے لیے عمومی مبصر بنائے گئے اتر پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ابھیشیک سنگھ کو اپنی پوسٹنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو افسر کو ان کی انتخابی ڈیوٹی سے برطرف کر دیا ہے۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:21:53
وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے انہیں تلنگانہ میں 'شندے ماڈل' کی تجویز بھیجی تھی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی کے دوستوں نے اس تجویز کے ساتھ ان سے رابطہ کیا تھا۔ 'شندے ماڈل' مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا میں بغاوت کا حوالہ ہے، جو بعد میں وزیر اعلیٰ ب
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:19:17
بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کو آئی آئی ٹی کے سابق پروفیسر اور دلت اسکالر پروفیسر آنند تیلمبوڑے کو بھیما کوریگاؤں-ایلگار پریشد تشدد معاملے میں ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔ جسٹس اے ایس گڈکری اور ملند جادھو کی ایک ڈویژن بنچ نے ضمانت دیتے ہوئے اپنے حکم پر ایک ہفتے کی روک لگا دی تاکہ استغاثہ اسکے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکیں۔
View more
Fri, 18 Nov 2022 20:10:44
میسورو سے منگلورو تک چلنے والی ٹرین کو کاروار تک توسیع دینے کے معاملے میں بی جے پی کے ریاستی صدر اور جنوبی کینرا سے رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل کی طرف سے رکاوٹ کھڑی کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy