Tue, 22 Nov 2022 11:25:01
قطر میں کھیلے جا رہے فٹبال کے عالمی کپ کے دوسرے دن کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے ایران کو یکطرفہ میچ میں دو گول کے مقابلے 6 گولوں سے شکست دی۔ اس مقابلہ میں ایران کبھی بھی مقابلہ کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:20:25
گجرات اسمبلی انتخاب 2022 کے پیش نظر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج گجرات میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:17:16
انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 162 افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی مگر تقریباً 25 جھٹکوں نے عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا پڑا۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 23:30:14
گذشتہ روز ہوئے جماعت المسلمین بھٹکل کے عہدیداران کے انتخابات میں پھر ایک بار جناب شاہ بندری پٹیل شفیع المعروف ماسٹر شفیع صاحب صدرمنتخب ہوئے، جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر مولانا محمد حُسین جوکاکوکا انتخاب عمل میں آیا۔ جناب ماسٹر شفیع صاحب اس سے پہلے بھی جماعت کے صدر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 20:02:51
آٹو دھماکہ میں جو مسافر زخمی ہوا تھا اور جسے پولیس مشتبہ ملزم سمجھ رہی تھی اس کی شناخت کا معاملہ آج اس وقت حل ہوگیا جب پولیس کے طلب کیے جانے پر شیموگہ کے تیرتھلّی سے اس کے گھر والوں نے منگلورو پہنچ کر اسپتال میں زیر علاج زخمی مسافر کو محمد شارق کے طور پہچان لیا ۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 13:23:59
کانگریس نے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت سے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی ترجمان کی جانب سے چھترپتی شیواجی مہاراج سے متعلق بیانات پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔کانگریس میڈیا سیل کے صدر امرناتھ پنجیکر نے الزام لگایا کہ یہ بار بار ثابت ہوا ہے کہ بی جے پی صرف اپنے سیاسی عزائم کے لیے ‘ہندوتوا’ اور ‘عظیم لیڈروں کے ناموں’ کا استعمال کرتی ہے ۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 13:13:10
شہر کے ناگوری علاقے میں نیشنل ہائی 75 پر سنیچر کے دن شام میں آٹو رکشہ کے اندر پیش آئے دھماکہ کو ڈی جی پی پروین سود کی طرف سے دہشت گردانہ حرکت قرار دئے جانے کے ساتھ ہی اس معاملے کی تفتیش تیز ہوگئی ہے اور وزارت داخلہ کی طرف سے ریاست بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے حساس علاقوں میں حفاظتی اور احتیاطی بندوبست میں ضروری اضافہ کردیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 13:05:30
ام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے آج کرول باغ اسمبلی حلقہ کے پہاڑ گنج میں ایک سڑک میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اسکول، اسپتال بنائے ہیں، پانی، بجلی کا بندوبست کیا ہے۔ اب دہلی کی بھی صفائی کروں گا. اس بار سب مل کر “AAP” کو موقع دیں۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 12:16:57
ذیابیطس سے متاثر پیروں اور اس سے جڑے مسائل کے متعلق عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے فٹ سیکور نے کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف انڈو کرانولوجی اینڈ ریسرچ(کے آئی ای آر) کے اشتراک سے فٹ سیکور ادارہ نے بائیک ریلی کا اہتمام کیا اور اعلان کیا کہ ہر سال 14نومبر کو عالمی یوم ذیا بیطس کی مناسبت سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرتی رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy