Sat, 24 Dec 2022 20:35:53
شاطر لُٹیروں کے ایک گروہ نے کانپور کے سچنڈی نامی مقام پر واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک برانچ کے اندر داخل ہوکرقریب ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات جمعرات کی دیر رات کو کانپور کے سچنڈی میں پیش آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کی واردات کرنے کے لیےشاطر چوروں نے آٹھ فٹ لمبی سرنگ کھودی تھی۔ جس کے ذریعے وہ بینک کے اندر داخل ہوئے تھے۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 13:05:51
نو سالہ معصوم بچہ کنویں میں گرکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت گنیش منجوناتھ نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات جمعرات شام کو مرڈیشور پولس تھانہ حدود کے ایک دیہات بیلور میں پیش آئی، جبکہ جمعہ کو لڑکے کا پوسٹ مارٹم کرکے میت لواحقین کے حوالے کی گئی۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 12:55:50
ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ کو آئندہ ماہ ہونے والے ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی عالمی کپ 2023 بھونیشور-راؤرکیلا کے لیے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا کپتان اور امت روہیداس کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ 13 سے 29 جنوری 2023 تک ہونے والے 16 ٹیموں کے اس مقابلے میں ہندوستان کو اسپین اور ویلس کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 12:50:42
نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت حکومت نے ملک کی 81.35 کروڑ آبادی کو ایک سال تک مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کا 100 فیصد مالی بوجھ پڑے گا۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 12:41:36
بہار کے موتیہاری میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں رام گڑھوا کے نریل گری میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے سبب 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملبے میں اب بھی 2 درجن سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 افراد نازک حالت میں رکسول میں زیر علاج ہیں۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 12:37:06
جمعہ 23 دسمبر کوپیرس کی ایک مرکزی ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیرس میں استغاثہ کے دفتر نے جمعہ کو واقعے کے کچھ دیر بعد ایک بیان میں کہا کہ اس فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والا شخص ایک مقامی شہری ہے۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 12:32:15
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "اس تصادم کو ختم کرنا ہمارا ہدف ہے۔ ہم اس کے لیے کوشاں ہے اور کوشش جاری رکھیں گے تاکہ اس کے اختتام کو یقینی بنایا جاسکے اور یہ جتنا جلد ہو اتنا ہی بہتر ہے۔"
View more
Sat, 24 Dec 2022 12:20:59
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری 'بھارت جوڑو یاترا' کو مل رہی زبردست حمایت کے بعد کانگریس اب 'ہاتھ سے جوڑو ہاتھ' مہم کے لیے مصروف ہو گئی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج پارٹی جنرل سکریٹریز، انچارج، ریاستی صدور اور قانون ساز پارٹی کے لیڈران کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ میرے صدر بننے کے بعد جنرل سکریٹریز، پی سی سی صدور اور سی
View more
Sat, 24 Dec 2022 11:57:57
بیلگاوی کے سوورنا سودھا میں جاری اسمبلی سیشن میں بڑی تعداد میں اراکین کی غیر حاضری کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ انہیں اسمبلی کی کارروائی چلانے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy