Sat, 24 Dec 2022 11:16:56
اتر پردیش کے مرزا پور کی بیٹی ثانیہ مرزا فضائیہ میں ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بننے جا رہی ہیں۔ ثانیہ نے این ڈی اے امتحان میں 148 واں رینک حاصل کیا ہے۔ ثانیہ دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے ایک چھوٹے سے گاؤں جسوور کی رہنے والی ہے۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 11:13:44
نفرت کو محبت سے ختم کرنے کا عزم لے کرراہول گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا آج سنیچر کو' ہریانہ سے دہلی پہنچ گئی جہاں عوام نے اس ریلی کا پُرتپاک استقبال کیا ۔ یاترا بدر پور سرحد سے صبح دہلی میں داخل ہوئی۔ توقع ہے کہ یہ یاترا جے دیو آشرم ہوتے ہوئے شام قریب 4.30 بجے لال قلعہ پہنچے گی۔
View more
Sat, 24 Dec 2022 11:03:06
شمالی سکم میں جمعہ کے روز فوج کا ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوا، جس میں 16 فوجیوں کی جان چلی گئی، جبکہ 4 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں -
View more
Sat, 24 Dec 2022 10:57:59
ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظر ثانی مہم سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ بنگلور شہری ضلع کے انتخابی افسر و بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے اجلاس کیا-
View more
Fri, 23 Dec 2022 22:53:24
مرکزی وزیر صحت کے ذریعہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ روکنے کی گزارش پر کانگریس لگاتار جارحانہ رخ اختیار کیے ہوئی ہے۔ اب کنہیا کمار نے مودی حکومکت پر زوردار حملہ بولا ہے۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 22:46:26
جیسی کہ امید کی جا رہی تھی، انگلینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی سیم کرن نے آئی پی ایل نیلامی میں چھپڑ پھاڑ کمائی کی ہے۔ ان کے سر آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی کا سہرا بندھ گیا ہے، کیونکہ انھیں پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے کی بڑی رقم میں خریدا ہے۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 22:41:16
یوپی کے بریلی ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو ریاست کے شعبہ تعلیم نے اس لئے معطل کر دیا ہے کیونکہ کچھ ہندووادی تنظیموں کے لوگوں نے پولیس میں شکایت کی تھی کہ اسکول میں صبح کے وقت علامیہ اقبال کی مشہور نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ پڑھائی جا رہی ہے۔ پولیس نے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 21:33:13
چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہندوستان میں بھی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ چین میں اومیکرون کا سب ویرینٹ بی ایف.7 تباہی مچا رہا ہے اور گزشتہ روز مرکزی حکومت سمیت کئی ریاستوں کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا اور رہنما ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy