Fri, 23 Dec 2022 21:15:07
راجیہ سبھا کے 258ویں اجلاس کی کارروائی جمعہ کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے وقفہ صفر کے دوران ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 21:08:56
اتر پردیش کے مشہور ہاتھرس واقعہ کی رپورٹنگ کرنے جاتے وقت متھرا سے گرفتار کیے گئے صحافی کپن صدیقی کپن کو بڑی راحت دیتے ہوئے آج الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔ کپن کو ای ڈی کے منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت ملی ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے صدیق کپن کے پورے دو سال بعد جیل سے باہر آنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 21:01:54
چین میں کورونا کے انتہائی خطرناک شکل اختیار کرلینے کے بعد پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پڑوسی ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں بھی مرکزی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ اس نے گزشتہ روزمتعدد اقدامات کرنے کے بعد جمعرات کو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 20:06:23
تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت چتردرگہ کے رہائشی محمد فاضل (16) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 18:48:17
ریاستی ہائی کورٹ کے بینچ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں کہا ہے کہ زیادہ شرح سود پر رقم دینے والوں کے خلاف چھاپہ ماری اور دستاویزات ضبط کرنے کے اختیارات پولیس کو حاصل نہیں ہیں ۔
View more
Fri, 23 Dec 2022 18:43:54
بنگلورو شہر میں الیکٹرک بل ادائیگی کے نام پر سافٹ ویئر اور ایپ کے ذریعہ لوگوں کے کھاتے سے رقم اڑانے کے معاملے پھر شروع ہوگئے ہیں ۔ تازہ معاملہ میں چامراج پیٹ کے اروند کمار نامی ایک بزنس مین نے بنگلورو ویسٹ ڈیویژن سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الیکٹرک بل کی آن لائن ادائیگی کے نام پر سافٹ ویئر ڈاون لوڈ کروانے کے بعد دھوکہ بازوں نے اس کے کھاتے سے 4.9 لاکھ روپے اڑائ
View more
Fri, 23 Dec 2022 17:37:22
بارہ ممبران پر مشتمل ہریانہ سے آئی ہوئی ایک ٹیم کو پولس اور تعلقہ انتظامیہ نے اُس وقت کام کرنے سے روک دیا جب وہ بھٹکل میں گھر گھر جاکر سروے کرتے اور عوام سے سوالات کرتے ہوئے پائے گئے۔
View more
Thu, 22 Dec 2022 23:08:30
جمعرات کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامہ کے درمیان بہار سے متعلق مرکزی وزیر پیوش گویل نے ایک ایسا بیان دے دیا جس کے بعد انھیں معافی مانگنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔ اپنے بیان پر ہنگامہ بڑھتا ہوا دیکھ کر گویل نے ایوان میں کہا کہ "میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔ میرا ارادہ کسی کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔"
View more
Thu, 22 Dec 2022 23:06:06
شمالی ہندوستان میں سرد لہر گزشتہ کچھ دنوں سے بڑھ رہی ہے اور آنے والے دن مزید سرد ہونے والے ہیں۔ دسمبر کا آخری ہفتہ کہرے اور سرد لہر کی وجہ سے ہاتھوں کو جما دینے والا ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ریاستوں میں کہرا ابھی اور پریشان کرے گا اور سرد لہر سے راحت بھی چند دنوں تک ملتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy