Mon, 02 Jan 2023 11:27:50
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گزشتہ روز اتوار کو نئے سال کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کو بچانا کانگریس کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ وہ سال ہو جب ہم ہر ہندوستانی کی آواز بلند کرنے کے لیے سخت محنت کریں، خاص طور پر سب سے زیادہ طبقات کے لئے۔ اپنے آئین اور جمہوری اقدار کو بچانے کی ذمہ داری ہم پر ہے، مشترکہ اقدار کو محفوظ رکھیں۔"
View more
Mon, 02 Jan 2023 11:21:17
) جنسی ہراسانی کے الزامات میں پھنسے ہریانہ حکومت میں وزیر سندیپ سنگھ وزیر کھیل کے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ سندیپ سنگھ نے خاتون کوچ کے الزامات پر خود کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کھیل کی وزارت وزیر اعلیٰ کھٹر کو سونپ دی۔ اس معاملہ میں تفتیش کے لئے ڈی جی پی نے 3 رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ دریں اثنا، متاثرہ خاتون کوچ نے انبالہ میں وزیر داخلہ انل وج سے بھی ملاقات کی۔
View more
Mon, 02 Jan 2023 10:42:56
سپریم کورٹ آج 58 درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی جس میں مرکز کے 8 نومبر 2016 کے 1000 اور 500 روپے کے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 01 Jan 2023 23:34:00
جہاں ملک کی کئی ریاستوں میں گزشتہ دو عام انتخابات میں ووٹنگ فیصد میں زبردست چھلانگ دیکھنے میں آئی، وہیں یوپی، بہار، اڈیشہ جیسی کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹ فیصد میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اس کی بنیادی وجہ تلاش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اندرونی نقل مکانی سب سے بڑی وجہ ہے۔
View more
Sun, 01 Jan 2023 23:17:13
دہلی-این سی آر کی صنعتوں میں کوئلہ اور دیگر غیر تصدیق شدہ ایندھن کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے لیا ہے۔
View more
Sun, 01 Jan 2023 22:56:07
تجارتی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، کانگریس نے آج کہا کہ یہ عوام کے لیے حکومت کا ’نئے سال کا تحفہ‘ ہے اور ’یہ صرف شروعات ہے۔‘ کانگریس نے ہندی میں ٹوئٹ کیا ’’نئے سال کا پہلا تحفہ۔ کمرشل گیس سلنڈر اب 25 روپے مہنگا ہو گیا ہے، یہ تو ابھی شروعات ہے۔‘‘
View more
Sun, 01 Jan 2023 22:41:57
ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اور دسمبر کے مہینے میں اس کی شرح بڑھ کر 8.3 فیصد ہو گئی۔ بے روزگاری کی یہ شرح گزشتہ 16 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔
View more
Sun, 01 Jan 2023 21:00:48
شہر سے قریب60 کلومیٹر دور بیلتھنگڈی میں بس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پرسوار دو لوگ جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ نئے سال کے پہلے ہی دن اتوار کو بیلتھنگڈی تعلقہ کے وینورو کے قریب پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy